تازہ ترین

خوش مزاج ترک شیف کی پاکستان آمد

Turkish chef Burak Özdemir arrives in pakistan
  • واضح رہے
  • اکتوبر 31, 2020
  • 1:46 شام

براق اوزدمیر بھاری بھرکم ڈشز بنانے کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں۔ وہ ژانگ کیساتھ کسی پروجیکٹ کے سلسلے میں پاکستان آئے ہیں

اسلام آباد: ہنستے مسکراتے ہوئے منفرد انداز میں کھانا پکانے والے معروف ترک شیف براق اوزدمیر پاکستان پہنچ گئے۔ وہ معروف ٹیلی کمیونکیشن کمپنی ژانگ کے ایک پروجیکٹ کے سلسلے میں پاکستان آئے ہیں۔ شیف براق اوزدمیر منفرد انداز میں ہنستے مسکراتے خوش مزاجی کے ساتھ کھانا پکانے کی وجہ سے ناصرف ترکی بلکہ پوری دنیا میں مشہور ہیں جب کہ سوشل میڈیا پر بھی ان کے لاکھوں فالوورز ہیں۔

چند روز قبل ترک شیف براق اوزدمیر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیر کی تھی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ میں پاکستان آرہا ہوں۔ اس ویڈیو میں ترک شیف نے اردو زبان میں پیغام دینے کے ساتھ ساتھ ’’جیوے جیوے پاکستان‘‘ بھی کہا تھا۔

Turkish chef Burak Özdemir arrives in pakistan

واضح رہے کہ 26 سالہ ترک شیف کو سوشل میڈیا پر اس وقت مقبولیت حاصل ہوئی جب ان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ بہت بڑا سیخ کباب بنا رہے تھے۔ براق اوزدمیر کی مقبولیت کی وجہ بھی یہی ہے کہ وہ کھانے میں جو بھی بناتے ہیں اس کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے۔

واضح رہے

اردو زبان کی قابل اعتماد ویب سائٹ ’’واضح رہے‘‘ سنسنی پھیلانے کے بجائے پکّی خبر دینے کے فلسفے پر قائم کی گئی ہے۔ ویب سائٹ پر قومی اور بین الاقوامی حالات حاضرہ عوامی دلچسپی کے پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش کئے جاتے ہیں۔

واضح رہے