سخی، غنی، مسیحا، انسان دوست ، انسان نواز، خادم انسانیت،یہ تمام القاب ہراُس فرد کی شناخت بن جاتے ہیں۔ جس نے اپنی جان و مال کو اللہ کی مخلوق کی خدمت کیلئے وقف کی۔ ماضی بعید، ماضی قریب اور حال میں بہت سی ایسی شخصیات ہیں جنہیں اللہ پاک نے اپنی مخلوق کی بلاتفریق خدمت کیلئے چنا۔ پاک سر زمین پر یہ رب العالمین کا خاص کرم ہے کہ اُسے بے شمار انسان دوست ہستیاں ملیں،انہی میں سے ایک نام چکوال سے تعلق رکھنے والے چوہدری بلال اکبر خان کا بھی ہے۔انہوںنے اپنی زندگی دکھی انسانیت کی بے لوث خدمت کرنے کیلئے وقف کر رکھی ہے۔ وہ ایک ایسے نصب العین کے پرستار ہیںجس میں دکھی انسانیت کی خدمت، نوجوان نسل کو سماجی برائیوں سے بچانا، امن و عدل اور ملک و قوم کی یکساں تعمیر و ترقی شامل ہے یہی وجہ ہے کہ وہ ہر دل عز یز شخصیت ہیں۔ ان کے نزدیک قدرت نے انسان کو انسانیت کی خدمت کرنے علم، اعتدال اور نیکی سے محبت کرنے کیلئے پیدا کیا ہے۔یہی وجہ ہے کہ وہ لوگوں کے دکھ درد بانٹنا اپنا فرض سمجھتے ہیں۔بلال شاپنگ مال جہلم روڈ چکوال کے چیف ایگزیکٹو اور اکبر خان ویلفیئر ٹرسٹ سر پاک چکوال کے چیئرمین چوہدری بلال اکبر خان خدمت خلق کی ایک جیتی جاگتی تصویر ہیں۔یہ ہر مہینے چکوال میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کرتے ہیں جس میں ماہر ڈاکٹرزمریضوںکو چیک اپ کے بعد ادویات دیتے ہیں۔
اس کے علاوہ روزانہ تین سو کے قریب افراد کو ایک بجے سے دوپہر تین بجے تک مفت کھانا باعزت طریقے سے فراہم کیا جاتا ہے ، علاوہ ازیں بیوہ خواتین ، یتیم بچوں سمیت سفید پوش افراد کو اللہ کی رضا کیلئے ہر ممکن مدد فراہم کی جاتی ہے۔ اکبر خان ویلفیئر ٹرسٹ کے پلیٹ فارم سے چوہدری بلال اکبر خان نے آزاد کشمیر کے زلزلہ متاثرین کو چکوال میں واقع اولڈ ایج ہوم میں قیام کرایا اور انہیںبہترین رہائش ،کھانا اورمیڈیکل سمیت دیگر سہولت مفت فراہم کی گئیں تھیں۔ چوہدری بلال اکبر خان نے سلاٹر ہاﺅس پرانی چونگی ،جہلم روڈ چکوال میں شاپنگ مال کا بنایا ہے ۔جس میںچکوال کی تاریخ میں پہلی بار ایک شاندار فیملی پکنک پوائنٹ ( فیملی پارک )بنایا ہے، اس پارک میں بچوں کی دلچسپی کیلئے چڑیا گھر بھی بنایا ہے اس میںمختلف اقسام کے پرندے اورجانوروں سمیت بچوں کی تفریح کیلئے جھولے بھی موجود ہیں۔بلال شاپنگ مال کا چکوال کی عوام کیلئے شاندار تحفہ ہے کیونکہ اس میںنکاح کی رسم ، مہندی کی تقریب اور برتھ ڈے پارٹی کیلئے وسیع وعریض لان ،بہترین ماحول ،وسیع پارکنگ کا انتظامبھی موجود ہے ۔اس کے علاوہ بلال شاپنگ مال میں سپر سٹور ، بیکری ، کراکری ، بیوٹی پارلرز،میڈیکل سٹور،فاسٹ فوڈ سمیت دیگر سہولیات موجود ہیں جہاں عوام کو ایک چھت تلے ہر سہولت میسر ہے۔
حیران کن قائدانہ صلاحیتوں کے مالک چوہدری بلال اکبر خان اپنے مضبوط حوصلوں، بے مثال کردار کے ذریعے حالات کے دھاروں کا رُخ موڑ دیتے ہیں۔پاکستان اورملکی کھیلوں سے ان کی بے پناہ محبت ہر مصلحت سے بالاتر نظر آتی ہے۔ دانشمند، زیرک، ذہین اور اعلیٰ صلاحیتوں کے مالک چوہدری بلال اکبر خان کی متاثر کن اور سحر انگیز شخصیت کے کئی رنگ، کئی جہتیں، کئی زاویے اور کئی رخ ہیں اور ان کی ذات کا ہر رُخ، ہر زاویہ، ہر جہت اور ہر رنگ دل لبھانے والا ہے۔ بلاشبہ چوہدری بلال اکبر خان ان شخصیات میں سے ہیں جو پاکستانی معاشرے کا قیمتی اثاثہ ہیں۔چوہدری بلال اکبر خان مثبت سوچ کے مالک ایک محب وطن پاکستانی اور پُرعزم انسان ہیں۔چوہدری بلال اکبر خان ایک ہمدرد، مخلص، دوست نواز، ملنسار، خوش اخلاق، درگزر کرنے والے، ذہین، محنتی، بے غرض، دور اندیش، منصوبہ ساز،با عمل، پر عزم، ملنسار، خوش مزاج، مستقل جدو جہد کرنے والے،ہشاش بشاش، وفادار، دوست نواز،امن پسند، خوب سے خوب تر کر کے متلاشی، دلکش شخصیت کے مالک، اچھے منصوبہ ساز، ذہین، گہرا مشاہدہ کرنے والے،اچھے منتظم، نفاست پسند، خوش لباس، وعدے کے پابند، حساس، امن پسند، با اعتماد، اصول پسند، قول کے پکے، ذمہ دار، مدد گار، مستقبل کیلئے فکر مند، قوت برداشت کے مالک، مستقل مزاج، دوستوں کیلئے قربانیاں دینے والے، با ہمت، منکسر المزاج، صابر و شاکر، پر کشش ، باوقار، مہذب، با ہمت، تعمیری ذہن کے مالک، ذمہ دار، خوش مزاج، خود اعتماد، ہمدرد، پ ±ر عزم،باوقار، وفادار، صاف گو، رحم دل، جدت پسند، بے باک، نڈر، ہر طرح کے حالات میں ڈٹ جانے والے، زندگی میں استحکام کے خواہش مند، ثابت قدم،مظبوط قوت ارادی اورمقناطیسی شخصیت کے مالک انسان ہیں۔
اللہ تعالیٰ کے آخری رسول حضرت محمدنے انسانوں کو باہمی ہمدردی اور خدمت گزاری کا سبق دیا۔ طاقتوروں کو کمزوروں پر رحم و مہربانی اور امیروں کو غریبوں کی امداد کرنے کی تاکیدو تلقین فرمائی، مظلوموں اور حاجت مندوں کی فریا درسی کی تاکید فرمائی، یتیموں، مسکینوں اور لاوارثوں کی کفالت اور سر پرستی کا حکم فرما یا ہے۔اس طرح ایک اسلامی معاشرہ میں ہر فرد کو رواداری کا مظاہرہ کرنے کا پابند کیا گیا ہے اسی چیز سے کسی معاشرہ میں باہمی احترام پیدا ہوتا ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا باہمی شفقت، محبت اور مہربانی میں تم ایمان والوں کو ایک جسم کی طرح پاﺅ گے ،اگر جسم کا ایک عضو تکلیف میں مبتلا ہو جائے تو سارا جسم بیداری اور بخار میں مبتلا ہو جاتا ہے۔ اگر ایک گھر میں، ایک خاندان میں یا پھرایک شہر میں کسی فرد کو تکلیف پہنچے باقی افراد اس تکلیف اور دُکھ کو محسوس کر کے ہمدردی اور بھائی چارے کے جذبات کے ساتھ اس مصیبت اور دُکھ کو دور کرنے کا فریضہ انجام دیں تو یہی معاشرہ فلاحی معاشرہ بن جائے گا۔
خدمت خلق وقت کی ضرورت بھی ہے اور بہت بڑی عبادت بھی ہے، کسی انسان کے دکھ درد کو بانٹنا حصولِ جنت کا ذریعہ ہے ،کسی زخمی دل پر محبت و شفقت کا مرہم رکھنا اللہ کی خوشنودی کا ذریعہ ہے،کسی مقروض کے ساتھ تعاون کرنا اللہ کی رحمتوں اور برکتوں کو حاصل کرنے کا ایک بڑا سبب ہے، کسی بیمار کی عیادت کرنا مسلمان کا حق بھی ہے اور سنت رسول بھی ہے،کسی بھوکے کو کھانا کھلانا عظیم نیکی اور ایمان کی علامت ہے،دوسروں کے کام آنا ہی اصل زندگی ہے، اپنے لئے تو سب جیتے ہیں، کامل انسان تو وہ ہے ،جو اللہ کے بندوں اور اپنے بھائیوں کےلئے جیتا ہو۔ دوسروں کو نفع پہنچانا اسلام کی روح اور ایمان کا تقاضا ہے۔ ایک اچھے مسلمان کی یہ خوبی ہے کہ وہ ایسے کام کرتا ہے جو دوسرے انسانوں کےلئے فائدہ مند ہوں۔ اس نیکی کے ذریعے صرف لوگوں میں عزت واحترام ہی نہیں پاتا بلکہ اللہ تعالیٰ کے ہاں بھی درجات حاصل کرلیتا ہے۔ پس شفقت و محبت، رحم و کرم، خوش اخلاقی، غم خواری و غم گساری ،خیرو بھلائی، ہمدردی، عفو و درگزر، حسن سلوک، امداد و اعانت اور خدمت خلق،ایک بہترین انسان کی وہ عظیم صفات ہیں کہ جن کی بد ولت وہ دین و دنیا اور آخرت میں کامیاب اور سرخرو ہو سکتا ہے۔