تازہ ترین

امریکہ کا صومالیہ سے تمام فوجی واپس بلانے کا اعلان

trump orders withdrawal of US troops from Somalia
  • واضح رہے
  • دسمبر 5, 2020
  • 11:10 شام

صدر ٹرمپ نے جمعے کو اعلان کیا تھا کہ وہ 15 جنوری تک صومالیہ سے تمام 700 امریکی فوجیوں کو واپس بلا لیں گے

واشنگٹن: امريکی محکمہ دفاع پينٹاگون نے اعلان کيا ہے کہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے احکامات پر صوماليہ سے تقريباً تمام امريکی فوجيوں کو واپس بلايا جا رہا ہے۔ اس سلسلے ميں جمعے کو جاری کردہ ایک بيان ميں زيادہ تفصيلات فراہم نہيں کی گئيں البتہ يہ تصديق کر دی گئی کہ فوجیوں اور ساز و سامان کی واپسی 2021 کے اوائل ميں عمل ميں آئے گی۔

اس وقت صوماليہ ميں تقريباً 700 امريکی فوجی تعينات ہيں، جو مقامی فورسز کی تربيت اور مشاورت کا کام کرتے ہيں۔ صدر ٹرمپ نے حال ہی ميں افغانستان اور عراق ميں تعينات امريکی فوجيوں کی تعداد ميں بھی کٹوتی کا اعلان کيا تھا۔

ادھر صومالیہ میں امریکی فوج کے انخلا کے اعلان کے بعد صدر ٹرمپ سے فیصلے پر نظر ثانی کے مطالبات سامنے آ رہے ہیں۔ سینیٹر ایوب اسماعیل یوسف نے کہا ہے کہ الشباب اور ان کے عالمی دہشت گرد نیٹ ورک کے خلاف کامیاب لڑائی کے دوران اس نازک مرحلے پر صومالیہ سے فوجیوں کو نکالنے کا امریکی فیصلہ انتہائی افسوس ناک ہے۔

داناب کمانڈر کے بطور خدمات انجام دینے والے کرنل احمد عبد اللہ شیخ نے کہا کہ امریکی منصوبے کے تحت داناب کو تین ہزار اہلکاروں تک بڑھانا اور اس پروگرام کو 2027 تک جاری رکھنا تھا، لیکن اب اس کا مستقبل واضح نہیں ہے۔

واضح رہے

اردو زبان کی قابل اعتماد ویب سائٹ ’’واضح رہے‘‘ سنسنی پھیلانے کے بجائے پکّی خبر دینے کے فلسفے پر قائم کی گئی ہے۔ ویب سائٹ پر قومی اور بین الاقوامی حالات حاضرہ عوامی دلچسپی کے پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش کئے جاتے ہیں۔

واضح رہے