تازہ ترین

سکھر کا قدیم قبرستان انتظامیہ کی بے حسی کی نذر

sukkur ka qadeem qabristan intezamia ki be hissi ki nazar
  • واضح رہے
  • جنوری 8, 2021
  • 9:58 شام

صفائی اور دیکھ بھال نہ ہونے کے سبب پیر مراد شاہ قبرستان میں قبروں کے نشانات تک مٹ گئے ہیں۔ جبکہ قبضہ مافیا زمین ہتھیانے کیلئے سرگرم ہے

سکھر: پرانا سکھر کے قدیم پیر مراد شاہ قبرستان کی حالت انتہائی تشویشناک ہو گئی ہے۔ جبکہ قبضہ مافیا اس قبرستان کی زمین ہتھیانے لگی ہے۔ قبضوں کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کے حوالے سے سکھر کی سیاسی، سماجی، مذہبی اور قوم پرست تنظیموں کا مشترکہ اجلاس آج 8 جنوری کو ہوا۔

اجلاس میں مولانا عبدالحق مہر، سید عمران علی شاہ، نصیر گوپانگ، حبیب اللہ انصاری، قدرت اللہ بروہی ، زبیر آزاد و دیگر نے شرکت کی اجلاس میں بلدیہ اعلیٰ سکھر کی نااہلی اور بلڈر مافیا کی جانب سے پیر مراد شاہ قبرستان میں صفائی کے ناقص انتظامات اور قبضوں پر گہری تشویش اور افسوس کا اظہار کیا۔

sukkur ka qadeem qabristan intezamia ki be hissi ki nazar

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ایک طویل عرصے سے انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث پرانہ سکھر کا قدیمی قبرستان پیر مراد شاہ تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے، قبروں کو مسمار کر کے پلاٹنگ کا عمل جاری ہے۔ نکاسی سسٹم خراب ہونے کی وجہ سے گندہ پانی قبروں کی بے حرمتی کر رہا ہے۔

سکھر انتظامیہ نے عوام سے جو وعدے کئے ان پر عمل نہیں ہوا جو لمحہ فکریہ بنتا جا رہا ہے، لینڈ مافیا سکھر انتظامیہ کے افسران کیساتھ ملکر قبرستان کی اراضی پر قبضے کر رہی ہے۔اگر فی الفور پیرمراد شاہ قبرستان کی حالت زار کو بہتر بناتے ہوئے غیر قانونی قبضے ختم نہ کرائے گئے تو دما دم مست قلندر ہوگا جس کی تمام تر ذمہ داری انتظامیہ پر عائد ہوگی۔

واضح رہے

اردو زبان کی قابل اعتماد ویب سائٹ ’’واضح رہے‘‘ سنسنی پھیلانے کے بجائے پکّی خبر دینے کے فلسفے پر قائم کی گئی ہے۔ ویب سائٹ پر قومی اور بین الاقوامی حالات حاضرہ عوامی دلچسپی کے پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش کئے جاتے ہیں۔

واضح رہے