تازہ ترین

شام 4 بجے ہی مارکیٹیں بند ہونے سے رش میں اضافہ ہورہا ہے۔ تاجر اتحاد

  • واضح رہے
  • مئی 14, 2020
  • 8:07 شام

آل کراچی تاجر اتحاد کے چیئرمین عتیق میر نے سیل کی گئی مارکٹیوں اور شاپنگ سینٹرز کو فوری کھولنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کاروبار کے اوقات کو بڑھا جائے

تاجر رہنما نے کہا کہ اہم تجارتی مراکز سیل ہونے سے دیگر مارکیٹوں میں خریداروں کے رش میں اضافہ اور ہجوم بے قابو ہو رہا ہے۔ لہذا سیل کی گئیں مارکیٹوں کو فوری طور پر کاروبار کی مشروط اجازت دی جائے۔

عتیق میر نے کاروبار کو جاری رکھنے کے معاملے میں حکومت سے معاونت طلب کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی ادارے عیدالفطر تک مارکیٹوں میں عوام کو محدود رکھنے میں تاجروں کی مدد کریں۔ کاروبار کا وقت کم ہونے سے خریدار ہڑبڑاہٹ کا شکار ہیں۔ افطار کے بعد رات 12 بجے تک کاروبار کا وقت بڑھایا جائے۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ عوام کے بڑھتے ہوئے رش کے باعث عید الفطر تک حفاظتی تدابیر اختیار کرنا مشکل ہورہا ہے۔ عید سیل پر عوامی رش کے باعث ادارے تاجروں کے خلاف سخت کارروائی سے گریز کریں۔

واضح رہے

اردو زبان کی قابل اعتماد ویب سائٹ ’’واضح رہے‘‘ سنسنی پھیلانے کے بجائے پکّی خبر دینے کے فلسفے پر قائم کی گئی ہے۔ ویب سائٹ پر قومی اور بین الاقوامی حالات حاضرہ عوامی دلچسپی کے پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش کئے جاتے ہیں۔

واضح رہے