تازہ ترین

ایمپلائز فیڈریشن کا پالیسی ریٹ میں مزید کمی کا مطالبہ

Ismail Sattar
  • واضح رہے
  • مئی 1, 2020
  • 8:41 شام

ای ایف پی صدر اسماعیل ستار نے گورنر پر زور دیا ہے کہ موجودہ حالات کے پیش نظر پالیسی ریٹ میں مزید 300 بیسس پوائنٹس کمی کی جائے۔

ایمپلائز فیڈریشن آف پاکستان (ای ایف پی) کے صدر اور اکنامک کونسل کے چیئرمین اسماعیل ستار نے گورنر اسٹیٹ رضا باقر پر زور دیا ہے کہ موجودہ حالات کے پیش نظر پالیسی ریٹ میں مزید 300بیسس پوائنٹس کمی کی جائے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حالیہ اقدامات ناکافی ہیں جو مندی کی شدت میں مزید اضافہ کرسکتے ہیں اور اس کے نتیجے میں کاروباری اداروں بالخصوص ایس ایم ایز کو سرمائے کی شدید بحران کا سامنا کرنا پڑے گا۔

اسماعیل ستار نے حالیہ ڈیجیٹل اجلاس میں ای ایف پی کی تجاویز کو قبول کرنے پر گورنر اسٹیٹ بینک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آجروں نے ورکرز اور ملازمین کو تنخواہوں، اجرت کی ادائیگی کے لیے ری فنانس اسکیم کے تحت ضمانت میں نرمی جیسے اقدامات کو سراہا ہے۔

ای ایف پی کے صدر نے مینوفیکچررز، ورکرز اور چھوٹے کاروباروں کے مفادات کے تحفظ کی پیروی کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ بہت جلد پاکستان فاتح بن کر ابھرے گا اور ہم جنگی بنیادوں پر صنعت کاری دوبارہ شروع کریں گے۔

واضح رہے

اردو زبان کی قابل اعتماد ویب سائٹ ’’واضح رہے‘‘ سنسنی پھیلانے کے بجائے پکّی خبر دینے کے فلسفے پر قائم کی گئی ہے۔ ویب سائٹ پر قومی اور بین الاقوامی حالات حاضرہ عوامی دلچسپی کے پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش کئے جاتے ہیں۔

واضح رہے