تازہ ترین

کسٹم حکام نے بال بیرنگز، اسپارک پلگ کے کنسائنمٹ روک لئے۔ پاسپیڈا

PASPIDA concerned over Customs Authorities unusual move to hold bearing consignments
  • محمد علی اظہر
  • اکتوبر 25, 2020
  • 1:00 صبح

دانستہ کلیئر نہیں کیا جارہا۔ بھاری جرمانہ ہونے کی وجہ سے درآمدکنندگان سخت پریشان ہیں۔ قائمقام سیکریٹری محمد شاہین

کراچی: پاکستان آٹو موبائل اسپیئر پارٹس امپورٹرز اینڈ ڈیلر ایسوسی ایشن (پاسپیڈا) کے ممبران نے شکایت کی ہے کہ بال بیرنگز اور اسپارک پلگ کے کنسانمٹ کو کراچی کسٹم حکام جان بوجھ کر کلیئر نہیں کر رہے، جس سے ان پر بھاری جرمانہ ہو رہا ہے اور وہ سخت پریشان ہیں۔

پاکستان آٹو موبائل اسپیئر پارٹس امپورٹرز اینڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے قائمقام سیکریٹری محمد شاہین کے مطابق کسٹم حکام مختلف غیر قانونی حیلے بہانوں سے امپورٹر کو ہراساں کر رہے ہیں اور اس سے ان میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ مال کی جلد کلیرنس نہ ہونے کی وجہ سے انہیں سخت مالی نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔

انہوں نے چیئرمین ایف بی آر، چیف کلکٹر کسٹم اور دیگر حکام بالا سے درخواست کی کہ وہ اس نا انصافی کا فوری نوٹس لیں اور کسٹم حکام کو فوری طور پر جلدازجلد مال کی کلیرنس کے احکامات جاری کریں تاکہ تاجروں میں بڑھتی ہوئی بے چینی کو ختم کیا جاسکے۔

محمد شاہین نے حکام بالا سے مطالبہ کیا کہ وہ متعلقہ کاروباروں کو تباہ ہونے سے بچائیں اور اس اہم کاروبار کو طاقتور اسمگلنگ مافیا کے ہاتھ میں جانے سے روکیں۔

محمد علی اظہر

محمد علی اظہر نے ایک دہائی کے عرصے میں سب ایڈیٹنگ سمیت اسپورٹس اور کامرس رپورٹنگ میں اپنی صلاحیت منوائی ہے۔ وہ کراچی پریس کلب کے ممبر ہیں اور اردو نیوز ویب سائٹ "واضح رہے" کے بانیوں میں سے ہیں۔

محمد علی اظہر