تازہ ترین

سمندر پار پاکستانیوں کی بھیجی گئی رقوم میں 4.2 فیصد نمو

overseas pakistanis ki bheji gai raqoom main 4.2% namo
  • واضح رہے
  • جنوری 8, 2021
  • 10:10 شام

اسٹیٹ بینک کے مطابق اس بار بھی سعودی عرب میں بسنے والے پاکستانیوں کی طرف سے سب سے زیادہ ترسیلات ہوئی ہیں

کراچی: کارکنوں کی ترسیلات زر نے دسمبر میں مسلسل ساتویں مہینے اپنی مستحکم رفتار برقرار رکھی۔  ترسیلات مزید بڑھ کر 2.4 ارب ڈالر ہوگئیں، جو سال بسال بنیاد پر 16.2 فیصد اور ماہ بماہ بنیاد پر 4.2 فیصد نمو ہے۔

کارکنوں کی ترسیلات بحیثیت مجموعی مالی سال21ء کی پہلی ششماہی میں 14.2 ارب ڈالر کی غیر معمولی سطح تک جا پہنچیں، جو گذشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 24.9 فیصد زائد ہے۔ یہ مالی سال 07ء سے اب تک کسی ششماہی کی بلند ترین نمو ہے۔

ممالک کے لحاظ سے ترسیلات میں خاصا تنوع رہا۔ مالی سال 21 ء کی پہلی ششماہی میں بیشتر ترسیلات سعودی عرب (4.0 ارب ڈالر)، متحدہ عرب امارات (3.0 ارب ڈالر) برطانیہ (1.9 ارب ڈالر) اور امریکہ (1.2 ارب ڈالر) سے آئیں۔

کارکنوں کی ترسیلات میں مستحکم نمو کا سبب باضابطہ ذرائع سے رقوم بھجوانے کی حوصلہ افزائی کے لیے حکومت اور اسٹیٹ بینک کی مسلسل کوششوں کے نتیجے میں باضابطہ ذرائع کا استعمال بڑھنا ہے، اس کے ساتھ ساتھ پاکستان کی زر مبادلہ مارکیٹ کی حرکیات بھی سازگار رہیں۔

واضح رہے

اردو زبان کی قابل اعتماد ویب سائٹ ’’واضح رہے‘‘ سنسنی پھیلانے کے بجائے پکّی خبر دینے کے فلسفے پر قائم کی گئی ہے۔ ویب سائٹ پر قومی اور بین الاقوامی حالات حاضرہ عوامی دلچسپی کے پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش کئے جاتے ہیں۔

واضح رہے