تازہ ترین

ماحول دوست شہر بسانے کا سعودی منصوبہ

mahol dost sheher basaane ka mansooba
  • واضح رہے
  • جنوری 12, 2021
  • 12:51 صبح

مملکت کے جنوب مغربی علاقے میں ’’ذا لاین‘‘‘ نامی ایسا شہر بسایا جائے گا، جس میں سڑکیں ہوں گی نہ گاڑیاں چلیں گی

جدہ: سعودی حکومت کی جانب سے مملکت کے جنوب مغربی علاقے نیوم میں کاربن فری ’’ذا لاین‘‘ شہر کے قیام کا اعلان کیا ہے، جو مستقبل کے شہروں کے لیے ایک مثال ہوگا۔ نئے شہر قدرتی ماحول دوست ہوں گے اور اسی طرز پر بسائے جائیں گے۔

سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ذا لاین شہر 170 کلو میٹر کے رقبے میں بسایا جائے گا۔ یہ شور، ہنگامے اور آلودگی سے پاک ہوگا۔ یہ گاڑیوں اور رش سے پاک ہوگا۔ یہاں مصنوعی ذہانت کے سہارے مربوط معاشرے بسائے جائیں گے۔

mahol dost sheher basaane ka mansooba

دنیا میں سب سے زیادہ تیل پیدا کرنے والے ملک سعودی عرب نے ایسا شہر بسانے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے جس میں گاڑیاں چلیں گی اور نہ ہی ان کے لیے سڑکیں ہوں گی۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بتایا کہ آلودگی سے مکمل طور پر پاک شہر میں 10 لاکھ لوگوں کی رہائش کا بندوبست ہوگا اور 38 ہزار نوکریاں مہیا کرے گا، شہر کے انفرا اسٹرکچر پر 100 سے 200 ارب ڈالر کا خرچہ آئے گا۔ یہ شہر 2030 تک سعودی عرب کی مجموعی قومی پیداوار میں 180 ارب ریال کا حصے دار بنے گا۔

سمندر کی بلند ہوتی سطح اور ماحول دشمن کاربن کے اضافے کا حوالہ دیتے ہوئے سعودی ولی عہد کا کہنا تھا کہ ہم ترقی کے لیے قدرت کی قربانی والے پروجیکٹس کو کیوں قبول کرتے ہیں؟ان کا کہنا تھا کہ زیرو کار، زیرو اسٹریٹ اور زیرو امیشن والا ذی لاین منصوبہ انسانوں کے لیے ایک انقلاب ثابت ہو گا۔

یہ نیوم میں 95 فیصد قدرتی ماحول کا پاسبان ہوگا۔ یہاں گاڑیاں نہیں ہوں گی اور کاربن فری ماحول ہوگا۔ شہر میں تمام عصری سہو لتیں موجود ہوں گی۔ میڈیکل سینٹر، سکول اور تفریح کے وسائل مہیا ہوں گے۔ یہاں کے باشندے 5 منٹ پیدل چل کر سبزہ زاروں تک رسائی حاصل کرسکیں گے۔ یہاں سریع رفتار ٹرانسپورٹ کا انتظام ہوگا۔

واضح رہے

اردو زبان کی قابل اعتماد ویب سائٹ ’’واضح رہے‘‘ سنسنی پھیلانے کے بجائے پکّی خبر دینے کے فلسفے پر قائم کی گئی ہے۔ ویب سائٹ پر قومی اور بین الاقوامی حالات حاضرہ عوامی دلچسپی کے پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش کئے جاتے ہیں۔

واضح رہے