تازہ ترین

احتجاجی کسانوں کی کامیابی۔ برطانوی وزیراعظم دورۂ بھارت پر نہیں آئیں گے

kissan dharne se modi ko jhakta british pm ne dora bharat ki dawat thukra di
  • واضح رہے
  • جنوری 5, 2021
  • 9:20 شام

بورس جانسن نے بھارت کے یوم جمہوریہ کی تقریب میں شرکت کرنا تھی، جس کیلئے مودی سرکار کی طرف سے زور و شور سے تیاریاں جاری تھیں

لندن: برطانوی وزیراعظم نے بھارت کے یوم جمہوریہ کی تقریب میں شرکت کے حوالے سے اپنا دورہ بھارت منسوخ کردیا۔ بورس جانسن نے اپنے بھارتی ہم منصب مودی کو دورے کی منسوخی سے آگاہ کردیا۔ یوں کسانوں کے احتجاج کے باعث منسوخ ہونے والے اس اہم دورے سے مودی سرکار کو زبردست دچھکا لگا ہے۔

رسمی بیان میں ترجمان 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ نے ملک میں کورونا کی بڑھتی صورتحال کو دورے کی منسوخی کا جواز بنایا۔ مودی سرکار زور و شور سے برطانوی وزیر اعظم کے دورے کی تیاریوں میں مصروف تھی، جبکہ بھارتی کسانوں نے اعلان کیا تھا کہ وہ یوم جموریہ کے تقریب کے روز نئی دہلی میں ٹریکٹر ریلی نکالیں گے۔

مودی سرکار کی عزت کا جنازہ نکالنے کیلئے اعلان کردہ ٹریکٹر ریلی سے کسان ابھی تک دستبردار نہیں ہوئے ہیں۔ اور انہوں نے میڈیا کو بتایا ہے کہ وہ سینکڑوں ٹریکٹر اور ہزاروں جیپ کے ساتھ دہلی کی سڑکوں پر گشت کریں گے۔

دوسری طرف برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کورونا وائرس کے پیشِ نظر برطانیہ میں نئی پابندیوں کا اعلان کیا ہے۔قوم سے خطاب میں بورس جانسن نے کہا کہ جب ملک کورونا کی پہلی قسم کے وائرس سے لڑ رہا تھا تو ہم اس کے لیے اکھٹے کوششیں کر رہے تھے اور ہم اپنا کام جاری رکھیں گے۔

واضح رہے

اردو زبان کی قابل اعتماد ویب سائٹ ’’واضح رہے‘‘ سنسنی پھیلانے کے بجائے پکّی خبر دینے کے فلسفے پر قائم کی گئی ہے۔ ویب سائٹ پر قومی اور بین الاقوامی حالات حاضرہ عوامی دلچسپی کے پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش کئے جاتے ہیں۔

واضح رہے