تازہ ترین

خواتین کیلئے بہترین بشارتیں اور فضائل

khawateen ke liye bethareen basharatein or fazael
  • واضح رہے
  • جولائی 6, 2021
  • 3:05 شام

اسلام نے جہاں ماں، بہن، بیٹی اور بیوی کے روپ میں عورت کے مرتبہ کو بلند کیا ہے وہیں اس پر کچھ اہم ذمہ داریاں بھی ہیں

ایک بزرگ مرحوم مولانا سعید احمد خان نے خواتین سے متعلق ایک بیان بعض فضائل بیان فرمائے، جوکہ دینی عبادات میں خواتین میں شوق بڑھا دیتے ہیں اور نیک اعمال سے رغبت اور محبت کا سبب بنتے ہیں۔۔۔۔ وہ قارئین کے لئے سطور ذیل میں لکھے جارہے ہیں:

1۔ ایک نیک اعمال والی عورت 70 اولیاء سے بہتر ہے۔

2۔ ایک برے اعمال والی عورت 1000 ایک ہزار بد اعمال مردوں سے بدتر ہے۔

3۔ ایک حاملہ عورت کی دو رکعت نماز غیر حاملہ عورت کی 80 رکعتوں سے بہتر ہے۔

4۔ عورت اپنے بچوں کو اپنا دودھ پلاتی ہے اسے اللہ تعالیٰ ایک ایک بوند دودھ پر ایک ایک نیکی عطا فرماتے ہیں۔

5۔ شوہر جب پریشان گھر آئے اور اس کی بیوی اس کو مرحبا کہے اور تسلی دے تو اللہ تعالیٰ اس عورت کو نصف جہاد کا ثواب عطا فرماتے ہیں۔

6۔ جو عورت اپنے بچے کے رونے کی وجہ سے رات بھر سو نہ سکے اللہ تعالیٰ اس کو بیس غلام آزاد کرنے کا اجر دیتے ہیں۔

7۔ جو شخص اپنی بیوی کو محبت کی نگاہ سے دیکھے اور بیوی اپنے شوہر کو محبت کی نگاہ سے دیکھے تو اللہ تعالیٰ دونوں کو رحمت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

8۔ جو عورت اپنے شوہر کو اللہ تعالیٰ کے راستے میں بھیجے اور خود گھر میں آداب کی رعائت کرتے ہوئے رہے وہ عورت مرد سے 500 سال پہلے جنت میں جائے گی اور 70 ہزار فرشتوں اور جنت کی حوروں کی سردار ہوگی۔ اس عورت کو جنت میں غسل دیا جائے گا اور یا قوت کے گھوڑے پر سوار ہوکر اپنے خاوند کا انتظار کرے گا۔

9۔ جو عورت اپنے بچے کی بیماری کی وجہ سے سو نہ سکے اور اپنے بچے کو آرام دینے کی کوشش کرے تو اللہ تعالیٰ اس کے تمام گناہ معاف کردیتے ہیں اور اس کو بارہ سال کی مقبول عبادت کا ثواب ملتا ہے۔

10۔ جو عورت اپنی گائے بھینس وغیرہ کا دودھ بسم اللہ شریف پڑھ کر دوہے تو وہ جانور اس عورت کو دعائیں دیتا ہے۔

11۔ جو عورت بسم اللہ شریف پڑھ کر آٹا گوندھتی ہے اللہ تعالیٰ اس کی روزی میں برکت ڈالتے ہیں۔

12۔ جو عورت غیر مرد کو دیکھنے جاتی ہے اللہ تعالیٰ اس پر لعنت بھیجتے ہیں جیسے غیر عورت کو دیکھنا حرام ہے اسی طرح غیر مرد کو دیکھنا بھی حرام ہے۔

13۔ جو عورت ذکر کرتے ہوئے جھاڑو دے اللہ تعالیٰ اس کو خانہ کعبہ میں جھاڑو دینے کا ثواب مرحمت فرماتے ہیں۔

14۔ اگر تم حیانہ کرو.... تو جو چاہو کرو۔ (بخاری)

15۔ جو عورت نماز، روزہ کی پابندی کرے، پاکدامن رہے اور اپنے شوہر کی تابعداری کرے، اس کو اختیار ہے جس دروازے سے چاہے جنت میں داخل ہوجائے۔

16۔ دو افراد کی نماز سر سے اوپر نہیں جاتی ایک وہ غلام جو اپنے مالک سے بھاگا ہو دوسرے وہ عورت جو اپنے خاوند کی نافرمان ہو۔

17۔ جو عورت حاملہ ہو اس کی رات عبادت اور دن روزے میں شمار ہوتا ہے۔

18۔ جب کسی عورت کا بچہ پیدا ہوجائے تو اس کے لئے 70 سال کی نماز اور روزے کا ثواب لکھا جاتا ہے اور بچہ پیدا ہونے میں جو تکلیف برداشت کرتی ہے ہر رگ کے درد پر ایک مقبول حج کا ثواب لکھا جاتا ہے۔

19۔ اگر بچہ پیدا ہونے کے بعد عورت چالیس دن کے اندر اندر فوت ہوجائے تو اس کو شہادت کا درجہ عطا کیا جاتا ہے۔

20۔ جب بچہ رات کو روئے اور ماں بددعا دیئے بغیر دودھ پلائے تو اس کو ایک سال کی نمازوں اور روزوں کا ثواب عنایت کیا جاتا ہے۔

21۔ جب بچے کا دودھ پینے کا وقت پورا ہوجائے تو آسمان سے ایک فرشتہ آکر اس عورت کو خوشخبری سناتا ہے کہ اے عورت اللہ نے تجھ پر جنت واجب کردی۔

22۔ جب شوہر سفر سے واپس آئے اور عورت اس کو کھانا کھلائے اور اس دوران اس نے کوئی خیانت بھی نہ کی ہو تو اس عورت کو بارہ سال کی نفلی عبادت کا ثواب ملتا ہے۔

23۔ جب عورت اپنے شوہر کو کہے بغیر دبائے اس کو سات تولے سونا صدقہ کا ثواب ملتا ہے اور اگر شوہر کے کہنے پر دبائے تو سات تو لے چاندی خیرات کرنے کا ثواب ملتا ہے۔

24۔ جس عورت کا خاوند اس پر راضی ہو اور وہ مرجائے تو جنت اس پر واجب ہوگی۔

25۔ اپنی بیوی کو ایک مسئلہ سکھانا 80 سال کی عبادت کا ثواب رکھتا ہے۔

26۔ جنت میں لوگ اللہ تعالیٰ کے دیدار کے لئے جائیں گے، لیکن جس عورت نے حیا اور پردہ میں وقت گزارا ہوگا اسے اللہ تعالیٰ اپنا دیدار خود کروائے گا۔

واضح رہے

اردو زبان کی قابل اعتماد ویب سائٹ ’’واضح رہے‘‘ سنسنی پھیلانے کے بجائے پکّی خبر دینے کے فلسفے پر قائم کی گئی ہے۔ ویب سائٹ پر قومی اور بین الاقوامی حالات حاضرہ عوامی دلچسپی کے پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش کئے جاتے ہیں۔

واضح رہے