تازہ ترین

مشہور زمانہ کارٹون ’’اسکوبی ڈو‘‘ کے شریک تخلیق کار انتقال کرگئے

Ken Spears, Co-Creator of ‘Scooby-Doo,’ Dies at 82
  • واضح رہے
  • نومبر 10, 2020
  • 1:39 شام

کین اسپیئر کو ان کی عقل وفہم، داستان گوئی اور اپنے کام سے مضبوط تعلق کی بنیاد پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا

لاس انجیلس: بچوں بڑوں سب کا پسندیدہ کارٹون ’’اسکوبی ڈو‘‘ کے شریک تخلیق کار اور روبی اسپیئر فاؤنڈیشن کے شریک بانی کین اسپیئر 82 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔ امریکن ٹی وی ایڈیٹر اور رائٹر کین اسپیئر کی موت کی تصدیق ان کے صاحبزادے کیون اسپیئر نے کی۔

کیون اسپیئر کا غیر ملکی میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ ان کے والد کی موت ڈیمنشیا کی عام قسم Lewy body dementia میں پیش آنے والی پیچیدگیوں کے باعث ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ کین کو ان کی عقل وفہم، داستان گوئی، خاندان سے وفاداری اور اپنے کام سے مضبوط تعلق کی بنیاد پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

کین اسپیئر کے صاحبزادے کا کہنا تھا کہ کین اپنی زندگی میں بھی ہم سب کے لیے ایک رول ماڈل تھے اور اس دنیا سے چلے جانے کے باوجود وہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے۔

واضح رہے کہ 1969 میں کین اسپیئر نے امریکن رائٹر اور کارٹونسٹ جوئی روبی کے ساتھ مل کر مشہور زمانہ کارٹون سیریز اسکوبی ڈو، ویئر آر یو تخلیق کی تھی جب کہ جوئی روبی رواں برس ماہ اگست میں انتقال کرگئے تھے۔

واضح رہے

اردو زبان کی قابل اعتماد ویب سائٹ ’’واضح رہے‘‘ سنسنی پھیلانے کے بجائے پکّی خبر دینے کے فلسفے پر قائم کی گئی ہے۔ ویب سائٹ پر قومی اور بین الاقوامی حالات حاضرہ عوامی دلچسپی کے پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش کئے جاتے ہیں۔

واضح رہے