تازہ ترین
یورو و پانڈا بانڈز جاری کرنے کی حکومتی کوشش کی ناکامی کا خدشہکچے کے ڈاکوؤں پر پہلی بار ڈرون سےحملے، 9 ڈاکو ہلاکبانی پی ٹی آئی کے وکیل انتظار پنجوتھہ اٹک سے بازیابایمان مزاری اور شوہر جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالےپشاور ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنیکا حکم’’سلمان خان نے برادری کو رقم کی پیشکش کی تھی‘‘ ؛ بشنوئی کے کزن کا الزامالیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو جماعت تسلیم کر لیابشریٰ بی بی اڈیالہ جیل سے رہا ہو کر پشاور پہنچ گئیںجسٹس منیر سمیت کتنے جونیئر ججز سپریم کورٹ کے چیف جسٹس بنےآئینی ترمیم کیلئے حکومت کو کیوں ووٹ دیا؟مبارک زیب کا ردعمل سامنے آ گیاذرائع کا کہنا ہے کہ لبنان کو اس ہفتے FATF مالیاتی جرائم کی واچ لسٹ میں شامل کیا جائے گا۔امریکہ سیاسی تشدداج جو ترمیم پیش کی گئی قومی اسمبلی میں اس سے پاکستان پر کیا اثرات مرتب ہونگے۔عدلیہ کے پنکھ کٹ گئے۔فضل الرحمان کہتے ہیں کہ اتحاد نے آئینی ترمیم کی مخالفت کو مؤثر طریقے سے بے اثر کیا۔قومی اسمبلی نے صبح سویرے 26ویں آئینی ترمیم کا بل منظور کرلیااشرافیہ، ثقافتی آمرانہ پاپولزم اور جمہوریت کے لیے خطراتوسکونسن کی ریلی کے بعد کملا ہیرس کو اینٹی کرائسٹ کہا جا رہا ہے۔عالمی جغرافیائی سیاست کے تناظر میں نیا اقتصادی مکالمہالیکشن ایکٹ میں ترمیم 12 جولائی کے فیصلے کو کالعدم نہیں کر سکتی، سپریم کورٹ کے 8 ججوں کی توثیق

معروف مزاحیہ اداکار رنگیلا کی 14ویں برسی

معروف مزاحیہ اداکار رنگیلا کی 14ویں برسی
  • واضح رہے
  • مئی 24, 2019
  • 2:47 صبح

چہرے کے تاثرات اور ڈائیلاگز کی ادائیگی سے فلم بینوں کے دلوں میں گھر کرنے والے رنگیلا نے جو کردار ادا کیا وہ لازوال ہوگیا

مزاح کے بے تاج بادشاہ محمد سعید خان المعروف انگیلا کی آج 14ویں برسی ہے۔ بولتی فلموں کے چارلی چپلن قرار دیئے جانے والے رنگیلا کے لازوال کردار آج بھی مداحوں کو لوٹ پوٹ کر دیتے ہیں۔

افغاستان کے شہر ننگرہار میں پیدا ہونے والے رنگیلا نے اپنے کیریئر کی ابتدا باڈی بلڈنگ سے کی اور پھر پینٹر اور اسٹیج پر بھی کا کام کیا۔ رنگیلا کی پہلی فلم ’’جٹی‘‘ تھی جس میں انہوں نے فی البدیہہ ڈائیلاگ بولتے ہوئے نہ صرف فلم انڈسٹری میں اپنا مقام بنایا بلکہ فلم بینوں کے دلوں میں بھی گھر کیا۔

1969 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’دیا اور طوفان‘‘ میں بہترین مزاحیہ اداکاری کے ساتھ ساتھ بطور رائٹر، گلو کار، ڈائریکٹر اور پروڈیوسر کے طور پر عوام کے سامنے آئے اور اپنی قابلیت منوائی۔

انہوں نے 40 برس تک لالی ووڈ میں 600 سے زائد فلموں میں منفرد کردار نبھائے اور رنگیلا کے نام سے خوب شہرت کمائی ہے، رنگیلا پر فلمائے گئے گیت امر ہوئے، تو ان کے گنگنائے ہوئے گانے بھی خوب مقبول ہوئے۔ ان کی مشہور فلموں میں رنگیلا، دل اور دنیا، کبڑا عاشق، عورت راج، پردے میں رہنے دو، ایماندار، بے ایمان، انسان اور گدھا اور دو رنگیلے شامل ہیں۔

1991 میں رنگیلا نے جگر اور گردے کے عارضے میں مبتلا رہنے کے باعث فلمی دنیا سے کنارہ کشی اختیار کرلی اور پھر 24  مئی 2005 کو اپنے لاکھوں چاہنے والوں کو یادوں کے سہارے چھوڑ کر اس دنیا ئے فانی سے کوچ کر گئے۔

واضح رہے

اردو زبان کی قابل اعتماد ویب سائٹ ’’واضح رہے‘‘ سنسنی پھیلانے کے بجائے پکّی خبر دینے کے فلسفے پر قائم کی گئی ہے۔ ویب سائٹ پر قومی اور بین الاقوامی حالات حاضرہ عوامی دلچسپی کے پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش کئے جاتے ہیں۔

واضح رہے