تازہ ترین
یورو و پانڈا بانڈز جاری کرنے کی حکومتی کوشش کی ناکامی کا خدشہکچے کے ڈاکوؤں پر پہلی بار ڈرون سےحملے، 9 ڈاکو ہلاکبانی پی ٹی آئی کے وکیل انتظار پنجوتھہ اٹک سے بازیابایمان مزاری اور شوہر جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالےپشاور ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنیکا حکم’’سلمان خان نے برادری کو رقم کی پیشکش کی تھی‘‘ ؛ بشنوئی کے کزن کا الزامالیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو جماعت تسلیم کر لیابشریٰ بی بی اڈیالہ جیل سے رہا ہو کر پشاور پہنچ گئیںجسٹس منیر سمیت کتنے جونیئر ججز سپریم کورٹ کے چیف جسٹس بنےآئینی ترمیم کیلئے حکومت کو کیوں ووٹ دیا؟مبارک زیب کا ردعمل سامنے آ گیاذرائع کا کہنا ہے کہ لبنان کو اس ہفتے FATF مالیاتی جرائم کی واچ لسٹ میں شامل کیا جائے گا۔امریکہ سیاسی تشدداج جو ترمیم پیش کی گئی قومی اسمبلی میں اس سے پاکستان پر کیا اثرات مرتب ہونگے۔عدلیہ کے پنکھ کٹ گئے۔فضل الرحمان کہتے ہیں کہ اتحاد نے آئینی ترمیم کی مخالفت کو مؤثر طریقے سے بے اثر کیا۔قومی اسمبلی نے صبح سویرے 26ویں آئینی ترمیم کا بل منظور کرلیااشرافیہ، ثقافتی آمرانہ پاپولزم اور جمہوریت کے لیے خطراتوسکونسن کی ریلی کے بعد کملا ہیرس کو اینٹی کرائسٹ کہا جا رہا ہے۔عالمی جغرافیائی سیاست کے تناظر میں نیا اقتصادی مکالمہالیکشن ایکٹ میں ترمیم 12 جولائی کے فیصلے کو کالعدم نہیں کر سکتی، سپریم کورٹ کے 8 ججوں کی توثیق

چترال میں جشنِ بہاراں کا ثقافتی میلہ شروع

چترال میں جشنِ بہاراں کا ثقافتی میلہ شروع
  • واضح رہے
  • اپریل 20, 2019
  • 3:55 شام

8 ہزار فٹ بلند مقام پر ہونے والے قاقلشٹ فیسٹیول میں باز کے شکار اور تیر اندازی سمیت متعدد دلچسپ کھیلوں کے مقابلے ہوں گے۔ یہ میلہ چترال میں دو ہزار برس سے کرایا جا رہا ہے۔

سطح سمندر سے 8 ہزار فٹ کی بلندی پر واقع قاقلشٹ کے میدان میں دو ہزار برس پرانے روایتی میلے جشن قاقلشٹ کا آغاز کردیا گیا۔ اس میلے میں پولو، نشانہ بازی، باز سے شکار کے مقابلے، فٹ بال، کرکٹ، ثقافتی شو، تیر اندازی اور دیگر کئی رنگا رنگ اور دلچسپ کھیل کھیلے جائیں گے۔ یہ مقابلے ڈھلوان میدان میں ہوں گے، جو 22 ہزار ایکڑ پر محیط ہے۔ قاقلشٹ کا میلہ دیکھنے کیلئے ہر برس ہزاروں کی تعداد میں مقامی اور غیر مقامی سیاحوں کے علاوہ غیر ملکی سیاح بھی چترال کا رخ کرتے ہیں اور دن کو روایتی کھیلوں سے اور رات کو ثقافتی شو سے محظوظ ہوتے ہیں۔

اس دفعہ روایت سے یٹ کر کسی اہم شحص کے بجائے جشن قاقلشٹ کے افتتاحی تقریب میں بیت الاطفال کے یتیم بچوں اور معذور بچوں کو مہمان حصوصی بنایا گیا۔ ڈپٹی کمشنر چترال خورشید عالم نے باقاعدہ طور پر جشن قاقلشٹ کا اعلان کیا۔ اس موقع پر کمانڈنٹ چترال اسکاؤٹس کرنل معین الدین، ڈی پی او محمد فرقان بلال، ڈی ایف او جنگلات شوکت فیاض، ڈی ایف او جنگلی حیات محمد حسین اور دیگر موجود تھے۔

جشن قاقلشٹ کے دوران چھتری بردار یعنی پیرا گلائڈر کے پائلٹ بھی اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ بونی  میں پیرا گلائڈنگ کرنے والے بابر بیرون ملک شارجہ میں بھی پیرا گلائڈنگ کے مقابلے میں حصہ لے کر پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چترال کو قدرت نے ایسی جغرافیای ساخت دی ہے کہ یہاں امریکی پائلٹ کے علاوہ دیگر غیر ملکی پائلٹوں نے بھی عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔ بیر موغ لشٹ کے مقام پر ایسی جگہہ موجود ہے جہاں سے ٹیک آف اور لینڈنگ دونوں ہوسکتی ہے اور ایسی جگہیں دنیا میں بہت کم ہیں۔

جشن قاقلشٹ کا میلہ دیکھنے کیلئے سوات آنے والے سیاحوں کا کہنا ہے کہ قاقلشٹ کا یہ وسیع اور سرسبز میدان بہت حوبصورت ہے اور چاروں طرف برف پوش پہاڑ ہیں، مگر چترال آنے والے راستوں کی حالت انتہائی مخدوش ہے۔

واضح رہے

اردو زبان کی قابل اعتماد ویب سائٹ ’’واضح رہے‘‘ سنسنی پھیلانے کے بجائے پکّی خبر دینے کے فلسفے پر قائم کی گئی ہے۔ ویب سائٹ پر قومی اور بین الاقوامی حالات حاضرہ عوامی دلچسپی کے پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش کئے جاتے ہیں۔

واضح رہے