تازہ ترین

معروف ترک اداکار انجین التان کا بادشاہی مسجد کا دورہ

maroof turk adakar Engin Altan ka badshaahi masjid ka dora
  • واضح رہے
  • دسمبر 12, 2020
  • 1:54 صبح

علامہ محمد اقبال کے مزار پر حاضری کے وقت پاکستان اور ترکی کے برادرانہ تعلقات میں مزید فروغ کیلئے دعا کی گئی

لاہور: مشہور ترک ڈرامے ’’ارطغرل غازی‘‘ کے مرکزی کردار انجین التان دوزیتان نے پاکستان میں قیام کے دوران بادشاہی مسجد لاہور کا دورہ کیا اور شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبال کے مزار پر حاضری بھی دی۔

لاہور میں مختصر دورے کے دوران ترک ڈراما سیریز کے مرکزی کردار انجین التان دوزیتان نے بادشاہی مسجد لاہور کا دورہ کیا۔ بادشاہی مسجد کے دورے کے دوران ترک اداکار نے بادشاہی مسجد کے خطیب مولانا عبدالخبیر آزاد سے بھی ملاقات کی۔

maroof turk adakar Engin Altan ka badshaahi masjid ka dora

پاکستان میں انتہائی مقبول ہونے والے ترک اداکار نے لاہور کے تاریخی مقامات دیکھنے پر خوشی کا اظہار بھی کیا۔ بعد ازاں انجین التان دوزیتان نے شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبال کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔

علاوہ ازیں ترک اداکار انجین التان دوزیتان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری اسٹوریز میں پاکستانیوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔ انہوں نے ایک اسٹوری میں پھولوں کے گلدستے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے پرجوش استقبال پر پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے

اردو زبان کی قابل اعتماد ویب سائٹ ’’واضح رہے‘‘ سنسنی پھیلانے کے بجائے پکّی خبر دینے کے فلسفے پر قائم کی گئی ہے۔ ویب سائٹ پر قومی اور بین الاقوامی حالات حاضرہ عوامی دلچسپی کے پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش کئے جاتے ہیں۔

واضح رہے