تازہ ترین

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ

KCCI seeks extension in IT returns
  • واضح رہے
  • دسمبر 7, 2020
  • 10:03 شام

کراچی چیمبر نے وزیر اعظم کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ ایف بی آر کو تاریخ 31 جنوری 2021 تک بڑھانے کی ہدایت کی جائے

کراچی: کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) کے صدر ایم شارق وہرا نے حکومت سے انکم ٹیکس گوشوار داخل کرنے کی آخری تاریخ میں 31 جنوری 2021 تک توسیع کی درخواست کی ہے کیونکہ بہت سارے ٹیکس دہندگان کورونا کی عالمی وباءکی وجہ سے وقت پر ریٹرن داخل نہیں کر سکے ہیں۔

اس سلسلے میں صدر کے سی سی آئی نے وزیر اعظم عمران خان کو ایک خط لکھا جس میں نشاندہی کی گئی ہے کہ ٹیکس دہندگان سمیت پوری قوم کرونا کی پہلی لہر سے پہلے ہی سخت متاثر ہوئی ہے اور اب دوسری لہر نے عوام کو خاص طور پر ٹیکس دہندگان سمیت ٹیکس پریکٹشنرز کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جو ہر ایک کی زندگی کے لیے سنگین خطرہ ہے۔

لہٰذا فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو ہدایت کی جائے کہ انکم ٹیکس ریٹرن داخل کرانے کی آخری تاریخ میں 31 جنوری 2021 تک توسیع کرے جس کو تاجر برادری کی جانب سے بڑے پیمانے پر سراہا جائے گا۔

واضح رہے

اردو زبان کی قابل اعتماد ویب سائٹ ’’واضح رہے‘‘ سنسنی پھیلانے کے بجائے پکّی خبر دینے کے فلسفے پر قائم کی گئی ہے۔ ویب سائٹ پر قومی اور بین الاقوامی حالات حاضرہ عوامی دلچسپی کے پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش کئے جاتے ہیں۔

واضح رہے