تازہ ترین

جاپانیوں نے فیس ماسک کا انوکھا حل نکال لیا

japaniyon ne face mask ka anokha hal nikaal liya
  • واضح رہے
  • دسمبر 18, 2020
  • 5:51 شام

فنکار سوہائے اوکاوارا نے کورونا وائرس کے پیش نظر سرجیکل ماسک کے بجائے انسانوں کی شکل والے فیس ماسک بنانا شروع کر دیئے ہیں

ٹوکیو: جاپانیوں نے کورونا کے دور میں فیس ماسک کا انوکھا حل نکال لیا ہے۔ اب جاپانی اپنی شکل والے ماسک بھی پہن سکتے ہیں۔ جاپانی فنکار سوہائے اوکاوارا نے کورونا وائرس کے پیش نظر سرجیکل ماسک کے بجائے انسانوں کی شکل والے فیس ماسک بنانا شروع کر دیئے ہیں۔

سہ جہتی ماسک سوہائے اوکاوارا کی تخلیق ہیں اور ان کے ماسک کورونا وائرس کو تو نہیں روک سکتے لیکن یہ ماسک جاپان کے اصل باشندوں کے تھری ڈی پرنٹر سے چھاپے گئے چہرے ہیں جنہیں آپ بلاخوف استعمال کرسکتے ہیں۔

japaniyon ne face mask ka anokha hal nikaal liya

سوہائے کے مطابق بعض لوگ اپنے چہرے سے مطمئن نہیں ہوتے اور ہم نے سائنس فکشن فلموں میں لوگوں کو چہرے بدلتے دیکھا ہے۔ شاید یہ انسانی خواہش ہے اور اسی وجہ سے انہوں حقیقی چہروں والے ماسک بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

سوہائے کے مطابق وہ کئی چہرے ڈراموں اور تھیئٹر کے لیے تیار کرچکے ہیں لیکن اب وہ عام افراد کے لئے بھی مردوخواتین کے حقیقی ماسک بنارہے ہیں جس کی قیمت 950 ڈالر یعنی پاکستانی ڈیڑھ لاکھ روپے کے برابر ہے۔ لیکن وہ جس ماڈل کا انجٹاب کرتے ہیں اسے تقریباً نصف قیممت ادا کرتے ہیں۔

japaniyon ne face mask ka anokha hal nikaal liya

اس سال اکتوبر میں انہوں نے لوگوں سے آن لائن درخواست کی کہ اگر وہ اپنے چہرے کے ماسک بنا کر انہیں دوسروں کو دینے کی اجازت دینا چاہتے ہیں تو رابط کریں۔ اس ضمن میں 100 خواتین اور مرد نے انہیں اپنی تصاویر بھیجیں جن میں سے بعض چہروں کو منتخب کرلیا گیا اور ان کے تھری ڈی ماسک چھاپے گئے۔

ان کے گاہکوں میں ایسے لوگ زیادہ ہیں جو حقیقی انسانی ماسک کو بطور ایک تحفہ خریدنا چاہت ہیں۔ اب وہ دنیا بھر کے لوگوں سے ان کے چہروں کے ماسک بنانے کی درخواست کریں گے۔

واضح رہے

اردو زبان کی قابل اعتماد ویب سائٹ ’’واضح رہے‘‘ سنسنی پھیلانے کے بجائے پکّی خبر دینے کے فلسفے پر قائم کی گئی ہے۔ ویب سائٹ پر قومی اور بین الاقوامی حالات حاضرہ عوامی دلچسپی کے پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش کئے جاتے ہیں۔

واضح رہے