تازہ ترین

امریکی ریاست الینوائے میں فائرنگ کرکے 3 افراد کو قتل کرنے والا فوجی نکلا

illinois main firing kr ke 3 afrad ko qatal kerne wala amrici foji nikla
  • واضح رہے
  • دسمبر 28, 2020
  • 1:32 صبح

37 سالہ ڈیوک ویب نے ایک پُر ہجوم مقام پر اندھا دھند گولیاں برسادیں تھیں، جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں

فلوریڈا: امریکہ کی ریاست الینوائے میں اندھا دھند فائرنگ کرکے 3 افراد کو قتل کرنے والا یو ایس ملٹری کا حاضر سروس فوجی نکلا۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے 37 سالہ ڈیوک ویب کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جب وہ موقع پر پہنچے تو فوجی اہلکار اپنا اسلحہ چھپا رہا تھا۔

illinois main firing kr ke 3 afrad ko qatal kerne wala amrici foji nikla

امریکی جریدے این بی سی شکاگو کے مطابق حاضر سروس فوجی ڈیوک ویب کا تعلق فلوریڈا سے ہے۔ اس نے الینوائے کے علاقے روک فورڈ میں ایسٹ اسٹیٹ اسٹریٹ میں ایک فوڈ ریسٹورنٹ کے باہر فائرنگ کی۔ فائرنگ کرتے وہ ریسٹورنٹ میں بھی داخل ہوا، جس سے 3 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ 37 سالہ ڈیوک ویب کے پاس دو پستول تھیں۔ ملزم اب پولیس کی تحویل میں ہے اور اس پر تین افراد کے قتل کی دفعات لگائی ہیں۔ تحقیقاتی ادارے اب تک یہ پتا نہیں لگا سکے ہیں کہ اس نے فائرنگ کیوں کی۔

فائرنگ کے واقعے میں ہلاک ہونے والوں میں دو نو عمر بھی شامل ہیں۔ زخمیوں میں سے ایک کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ تاہم یہ واضح نہیں کہ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کا زیر حراست ملزم سے کیا تعلق تھا۔

واضح رہے

اردو زبان کی قابل اعتماد ویب سائٹ ’’واضح رہے‘‘ سنسنی پھیلانے کے بجائے پکّی خبر دینے کے فلسفے پر قائم کی گئی ہے۔ ویب سائٹ پر قومی اور بین الاقوامی حالات حاضرہ عوامی دلچسپی کے پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش کئے جاتے ہیں۔

واضح رہے