تازہ ترین

خانہ کعبہ کا دروازہ ڈیزائن کرنے والے انجینئر فوت ہوگئے

Holy Ka'aba's door designer passes away
  • واضح رہے
  • دسمبر 21, 2020
  • 12:24 صبح

منیر ساری الجندی کا تعلق شام کے شہر حمص سے تھا، جبکہ انہوں نے اپنی زندگی کے آخری ایام جرمنی میں گزارے

مکہ مکرمہ: سعودی عرب کے چوتھے فرماں روا شاہ خالد بن عبدالعزیز کے دور میں بیت اللہ کا دروازہ ڈیزائن کرنے والے انجینئر منیر ساری الجندی جرمنی میں انتقال کر گئے۔ شاہ خالد نے 1976 میں بیت اللہ کے اندر نماز ادا کی تھی، جس کے بعد انہوں نے بیت اللہ کا دروازہ خالص سونے سے تیار کرنے کی ہدایت کی۔

اس دروازے کو ڈیزائن کرنے کے لیے شام سے تعلق رکھنے والے انجینئر منیر الجندی کا انتخاب کیا گیا۔ الجندی شام کے شہر حمص میں پیدا ہوئے۔ دروازے کو مکہ مکرمہ میں ایک بہت بڑے سُنار شیخ محمود بن بدر کے کارخانے میں ڈیزائن کیا گیا۔ یہ کام مکمل ہونے میں ڈیڑھ برس لگے۔

Holy Ka'aba's door designer passes away

مملکت کے بانی شاہ عبدالعزیز آل سعود نے آل بدر خاندان کو بیت اللہ کا دروازہ تیار کرنے کی ذمہ داری بھی سونپی تھی۔ وہ اور ان کے بیٹے محمد نے اس حوالے سے فرائض انجام دیئے۔

بیت اللہ کے دروازے کی تیاری 1977 میں ہوئی اور اس میں 280 کلو گرام خالص سونا استعمال کیا گیا۔ انجینئر منیر الجندی کا نام بیت اللہ کے دروازے پر لکھا گیا کیونکہ انہوں نے اسے ڈیزائن کیا۔

سعودی عرب کی خواہش تھی کہ بیت اللہ کے دروازے کو کوئی مسلمان شخصیت ڈیزائن کرے کیونکہ اس کا نام دروازے پر لکھا جانا تھا۔ تاریخ کے محقق منصور العساف نے اپنی ایک ٹویٹ میں بتایا کہ دروازے کو انجینئر منیر الجندی نے ڈیزائن کیا۔ دروازے پر نقش و نگار شیخ عبدالرحیم البخاری نے بنائے تھے۔

واضح رہے

اردو زبان کی قابل اعتماد ویب سائٹ ’’واضح رہے‘‘ سنسنی پھیلانے کے بجائے پکّی خبر دینے کے فلسفے پر قائم کی گئی ہے۔ ویب سائٹ پر قومی اور بین الاقوامی حالات حاضرہ عوامی دلچسپی کے پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش کئے جاتے ہیں۔

واضح رہے