تازہ ترین

تازہ سبزیاں غیر ضروری چربی ختم کرنے میں معاون

fresh vegetables kills extra fat in human body
  • واضح رہے
  • دسمبر 29, 2020
  • 9:54 شام

امریکی ماہرین کی ایک تحقیق میں تازہ سبزیوں کو ذیابطیس سے مقابلے کیلئے بہترین غذا قرار دیا گیا ہے

واشنگٹن: امریکی کالج آف نیوٹریشن کے طبی ماہرین نے اپنی تحقیق سے ثابت کیا ہے کہ تازہ سبزیاں انسانی جسم میں موجود چربی کو زائل کرنے اور وزن کم کرنے میں مددگار ہوتی ہے۔ جبکہ یہ غذا شوگر کے مریضوں کےلیے کیلوریز کا مقابلہ کرنے کےلیے بہترین غذا ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ سبزی کھانے والوں کا وزن گوشت کھانے والے افراد کی نسبت 12 ہفتوں میں دو گناہ کم ہوتا ہے اور اس کا عملی مشاہدہ تحقیق میں حصہ لینے والے افراد کے کم ہوتے وزن نے کیا۔ تحقیق کی مرکزی مصنف ڈاکٹر ہانا کاہلیوا جو ڈائریکٹر کلینیکل ریسرچ ہیں کا کہنا ہے کہ ورزش کے دوران کسی کے وزن میں کمی نہیں ہوئی۔

امریکی کالج آف نیوٹریشن نے ایک اور تحقیق میں بتایا کہ سفید آٹے کی روٹی یا چاول کھانے والوں کی نسبت عام آٹے کی روٹی اور دیگر غذائیں استعمال کرنے والے افراد کے پیٹ کی چربی جلدی کم ہوئی۔

اس کے علاوہ جن افراد نے وزن میں کمی کے لیے اناج کا استعمال کیا ان کی پروٹین سی کی مقدار 38 فیصد کم ہوگئی جو جسم میں سوزش ہو جانے کی طرف اشارہ ہے۔ محققین وزن میں کمی کے لیے اناج شامل کرنے کا مشورہ دیتے ہیں جس سے امراض قلب کا خطرہ بھی کم ہوتا ہے۔

واضح رہے

اردو زبان کی قابل اعتماد ویب سائٹ ’’واضح رہے‘‘ سنسنی پھیلانے کے بجائے پکّی خبر دینے کے فلسفے پر قائم کی گئی ہے۔ ویب سائٹ پر قومی اور بین الاقوامی حالات حاضرہ عوامی دلچسپی کے پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش کئے جاتے ہیں۔

واضح رہے