تازہ ترین

سید آغا نواب شاہ کامولانا ڈاکٹر عادل کی شہادت پر رنج و غم کااظہار

  • محمد قیصر چوہان
  • اکتوبر 12, 2020
  • 4:30 شام

 عالم اسلام ایک بلند پایہ علمی شخصیت محروم ہوگیا ہے،قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے

کوئٹہ (پ ر) جمعیت علمائے اسلام ضلع پشین کے سینئر رہنما اور سابق صوبائی وزیر سید آغا نواب شاہ نے وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے سابق سربراہ اورمعروف عالم دین جامعہ فاروقیہ کراچی کے سربراہ مولاناڈاکٹر عادل خان کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان کی شہادت پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں اور کراچی کی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ مولاناڈاکٹر عادل خان کے قاتلوں کو فوری گرفتارکرکے نشان عبرت بنایا جائے ۔جمعیت علمائے اسلام کے سابق صوبائی وزیر سید آغا نواب شاہ نے مولاناڈاکٹر عادل خان کے خاندان،

جامعہ فاروقیہ کے طلبہ ا ور اساتذہ سے گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔سابق صوبائی وزیر سید آغا نواب شاہ نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ آج نہ صرف پاکستان بلکہ عالم اسلام ایک بلند پایہ علمی شخصیت محروم ہوگیا ہے مولانا ڈاکٹر عادل خان نے اپنی پوری زندگی غلبہ دین کیلئے وقف کررکھی تھی ،ان کی شہادت سے ملک وقوم ایک مخلص اور سچے پاکستانی اور عالم باعمل سے محروم ہوگئے ہیں، مرحوم کی دینی خدمات کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا اور یاد رکھا جائے گا۔جمعیت علمائے اسلام ضلع پشین کے سینئر رہنما اور سابق صوبائی وزیر سید آغا نواب شاہ نے

دُعا کی کہ اللہ تعالیٰ مولاناڈاکٹر عادل خان کو جنت الفردوس میں جگہ نصیب فرمائے اور ان کے پسماندگان کو صبر جمیل دے۔جمعیت علمائے اسلام ضلع پشین کے سینئر رہنما اور سابق صوبائی وزیر سید آغا نواب شاہ نے کہا کہ مولاناڈاکٹر عادل خان کی شہادت پاکستان میں فرقہ ورانہ فسادات کرانے کی سازش ہے لہٰذا موجودہ حالات میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کو چاہیے کہ صبروتحمل دامن تھام کر بڑی دانشمندی کے ساتھ ملک دُشمن عناصر کی سازشوں کو ناکام بنائیں۔

محمد قیصر چوہان

سینئر صحافی،مصنف اورنیشنل وانٹرنیشنل امور،سپورٹس سمیت دیگر موضوعات پر لکھتے ہیں جبکہ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کے انٹرویوز بھی کرتے ہیں۔

محمد قیصر چوہان