تازہ ترین

دنیا کی سب سے لبمی سڑک، جو دو ممالک کو آپس میں ملاتی ہے

dunya ki sbse lambi sarrak jo 2 mumalik ko milati hai
  • واضح رہے
  • دسمبر 22, 2020
  • 2:37 صبح

اپنی نوعیت کی اس منفرد اور خوبصوت شاہراہ کو مال برداری سمیت عام مسافروں کیلئے بھی موزوں ترین سمجھا جاتا ہے

ریاض: گوکہ دنیا اب ایک گلوبل ولیج بن چکی ہے، لیکن سفر کے تناظر میں دیکھا جائے تو یقیناً یہ ہماری سوچ سے بہت بڑی ہے۔ اس دنیا میں اتنے طویل راستے ہیں کہ انسان اگر انہیں پیدل چل کر طے کرنا چاہے تو شاید اسے کئی ماہ لگ جائیں۔

ویسے تو کئی ممالک میں بہت سی طویل شاہراہیں بنی ہوئی ہیں اور مزید بن رہی ہیں۔ تاہم سعودی عرب میں ایک شاہراہ ایسی ہے، جو بہت طویل ہونے کے ساتھ ساتھ بالکل سیدھی بھی ہے۔

dunya ki sbse lambi sarrak jo 2 mumalik ko milati hai

 

دنیا کا طویل ترین سیدھا راستہ: Highway 10

دنیا کی سب طویل سیدھی شاہراہ سعودی عرب میں ہے، جو ملک کے جنوب میں حرض شہر سے شروع ہوتی ہے اور صحرا سے گزرتی ہوئی متحدہ عرب امارات کے سرحدی علاقے البھٹہ تک جاتی ہے۔ اس 256 کلومیٹر طویل شاہراہ کا نام ’’الطريق السريع ۱۰‘‘ یعنی ہائی وے 10 ہے۔ اس طویل راستے میں کوئی موڑ یا چکر نہیں، اسی لیے اسے دنیا کی سب سے لمبی سیدھی سڑک قرار دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل دنیا کی سب سے لمبی اور سیدھی شاہراہ کا اعزاز آسٹریلیا کے پاس تھا۔ آسٹریلیا میں آئر ہائی وے 1942 میں تعمیر کیا گیا تھا اور اس کی طوالت 144 کلو میٹر تھی۔ اب سعودی عرب نے دنیا کی طویل ترین سیدھی سڑک بنا دی ہے، جس کی خوبصورتی سیاحوں کو بھی اپنا گرویدہ بنا رہی ہے۔

dunya ki sbse lambi sarrak jo 2 mumalik ko milati hai

یہ سڑک قدرتی گیس اور آئل سے مالا مال صحرا ہرداد سے سعودی امارات کی سرحد البھٹہ کے درمیان بنائی گی ہے۔ اس سڑک کی مسافت 2 گھنٹے اور 4 منٹ میں طے ہو جاتی ہے۔ عام طور پر ’’ہائی وے 10‘‘ مال برداری ٹرکوں کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ وسطیٰ اور جنوبی سعودی عرب سے بذریعہ سڑک امارات جانے والے لوگ بھی یہی ہائی وے استعمال کرتے ہیں۔

واضح رہے

اردو زبان کی قابل اعتماد ویب سائٹ ’’واضح رہے‘‘ سنسنی پھیلانے کے بجائے پکّی خبر دینے کے فلسفے پر قائم کی گئی ہے۔ ویب سائٹ پر قومی اور بین الاقوامی حالات حاضرہ عوامی دلچسپی کے پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش کئے جاتے ہیں۔

واضح رہے