تازہ ترین

دنیا بھر میں تیز ترین مرچیں اُگانے کا رحجان

dunya bhar main tez tareen mirchein ugaane ka rohjhan
  • محمد علی اظہر
  • دسمبر 7, 2020
  • 4:42 شام

عالمی سطح پر تسلیم شدہ ‘‘کیرولینا ریپر’’ دنیا کی سب سے تیکھی مرچ ہے، جو امریکہ میں اُگتی ہے۔ مگر 3 برس سے برطانیہ میں بھی اُگھائی جارہی ہے

مشاہدے میں آیا ہے کہ زیادہ تر تیز یا تیکھی مرچوں کی کاشت براعظم امریکہ کے ممالک میں کی جاتی ہے۔ دنیا کی 10 تیز ترین مرچیں کون سی ہیں اور ان کی اقسام کہاں کہاں پائی جاتیں ہیں، اس حوالے سے تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں:

کیرولینا ریپر

دنیا کی سب سے خطرناک مرچ کیرولینا ریپر امریکی ریاست جنوبی کیرولینا کے قصبے میں کاشت کی جاتی ہے۔ 2017 میں برطانوی ٹیسکو نامی کمپنی نے بھی اس کی فروخت کا آغاز کیا تھا، جس کے بعد سے اس کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بطور ‘‘دنیا کی تیکھی ترین مرچ’’ کے درج ہے۔

dunya bhar main tez tareen mirchein ugaane ka rohjhan

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق مرچ کی تیزی ناپنے والے آلے اسکوول اسکیل پر اس کا اسکور 15 لاکھ تھا۔ یوں یہ ایک زمانے میں دنیا کی تیز ترین سمجھی جانے والی مرچ جلاپینو (Jalapeno)سے 400 گنا زیادہ تیز ثابت ہوئی۔ یہ اتنی تیز ہے کہ اسے کھانے کیلئے انسان کو دستانے پہننے پڑتے ہیں اور کئی بار اسے کھانے والے اسپتال بھی جاچکے ہیں۔

ٹرینیڈڈ ماروگا اسکورپین

دنیا کی دوسری تیز مرچ گالف گیند کے سائز کی ’’ٹرینیڈڈ ماروگا اسکورپین‘‘ ہے۔ یہ سرخ مرچ کیربین جزیرے ٹرینیڈڈ اینڈ ٹوباگو کے ایک مغربی گاؤں ماروگا میں کئی عشروں سے کاشت کی جا رہی ہے، جسے 2012 میں نیو میکسیکو اسٹیٹ یونیورسٹی نے دنیا کی تیز ترین مرچ بھی قرار دیا تھا۔ ابتدا میں اس کا ذائقہ میٹھا ہوتا ہے اور آہستہ آہستہ اس کا تیکھا پن بڑھتا ہوا محسوس ہوتا ہے۔ اس کو بیجوں کو شمالی امریکہ میں لے جاکر مختلف اقسام کی لال مرچیں اُگائی جاتی ہیں۔

dunya bhar main tez tareen mirchein ugaane ka rohjhan

بھوت جولیکیا

اسی طرح بھارت میں بھوٹانی مرچ کے نام سے مشہور بھوت جولیکیا مرچ کا مذکورہ فہرست میں تیسرا نمبر ہے۔ یہ بھارتی ریاست آسام میں اگائی جاتی ہے۔ یہ مرچ اتنی تیز ہے کہ اسے مقامی لوگ زہریلی مرچ بھی کہتے ہیں۔ تیکھاپن جانچنے کے پیمائشی معیار پر اس کا اسکوول یونٹ 10 لاکھ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

dunya bhar main tez tareen mirchein ugaane ka rohjhan

ریڈ سوینا پیپر

چوتھے نمبر پر ریڈ سوینا پیپر ہے، جو کھانے والے کے منہ میں جلن مچا دیتی ہے۔ شملہ مرچ جیسی دکھائی دینے والی یہ سرخ مرچ امریکی ریاست کیلی فورنیا میں اُگائی جاتی ہے اور زیادہ تر مغربی ممالک میں تیز مرچوں والے ساسجز میں استعمال ہوتی ہے۔ ایک وقت میں اسے بھی دنیا کی تیز ترین مرچ شمار کیا جاتا تھا۔

dunya bhar main tez tareen mirchein ugaane ka rohjhan

اسکاچ بونِٹ

رنگ برنگی اسکاچ بونِٹ نامی مرچیں کیربین جرائز پر اُگائی جاتی ہیں۔ تاہم اس کا اصل مرکز جزیرہ گیانا ہے، جہاں اس کا اسکوول اسکیل پر تیکھا پن ایک لاکھ سے ساڑھے تین لاکھ تک ہے۔ جبکہ دیگر جرائز میں اس کی تیزی زیادہ سے زیادہ ڈھائی لاکھ ایس ایچ یو ہے۔ اسکاچ بونِٹ بظاہر تو میٹھی سی کوئی غذا معلوم ہوتی ہے، لیکن یہ اتنی مرچوں والی ہے کہ اسے لوگ آگ کا گولہ قرار دیتے ہیں۔ کیربین جرائز اور مغربی افریقہ میں یہ اپنے منفرد ذائقہ اور تیز مرچوں کی وجہ سے بہت سے پکوانوں میں استعمال کی جاتی ہے۔

dunya bhar main tez tareen mirchein ugaane ka rohjhan

روکوٹو چلی

روکوٹو دنیا میں اُگائی جانے والی تیز مرچوں میں سب سے قدیم مرچ ہے، جو دکھنے میں کسی چھوٹے سیب یا آڑو جیسی ہے اور اس کے بیج سیاہ ہیں۔ روکوٹو مرچ کو جنوبی امریکہ کے ممالک بولیویا، پیرو اور ایکواڈور میں 14ویں صدی سے کاشت کیا جارہا ہے، جس کو اُگانے کا سلسلہ اب چلی اور کولمبیا سمیت میکسیکو اور وسطیٰ امریکہ تک بڑھ گیا ہے۔ یہ زیادہ تر اسٹیکس یا روسٹڈ کھانوں میں استعمال کی جاتی ہے۔

dunya bhar main tez tareen mirchein ugaane ka rohjhan

برڈز آئی

برڈز آئی یا تھائی مرچیں افریقی ملک ایتھوپیا سمیت جنوب مشرقی ایشیائی ممالک میں پائی جاتی ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ انڈونیشیا، ویتنام اور تھائی لینڈ میں یہ ہری اور سرخ مرچیں 16ویں صدی کے وسط سے اُگائی جاتی ہے اور یہ ان ممالک میں مختلف ڈشز کے علاوہ سوپ اور سلاد میں بھی شامل کی جاتی ہیں۔

dunya bhar main tez tareen mirchein ugaane ka rohjhan

کایان پیپر

کایان پیپر نامی مرچ سرخ ہونے کے باوجود صحت کیلئے انتہائی مفید سمجھی جاتی ہے۔ یہ 10 سے 25 سینٹی میٹر لمبی ہوتی ہے، جو کھانے کے ذائقہ میں اضافہ کرنے کیلئے بھی اہم ہے۔ گلوبل ہیلنگ نامی ویب سائٹ کے مطابق کایان پیپر قوت مدافعت میں اضافہ کرنے، بیماریوں سے لڑنے اور ذہنی تناؤ کم کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔ اس خصوصیات کی وجہ سے ہی اس کا نام فرانسیسی خودمختار خطے فرنچ گنانہ کے شہر کایان کے نام پر رکھا گیا ہے۔

dunya bhar main tez tareen mirchein ugaane ka rohjhan

تباسکو پیپر

فہرست میں نویں پوزیشن پر میکسیکو کی تباسکو پیپر موجود ہے۔ لال اور پیلے رنگ کی یہ خوبصورت اور تیز مرچ مختلف ساسجز میں استعمال کی جاتی ہے۔ میکسیکو کی ریاست تباسکو میں کاشت کے سبب اس کا نام بھی تباسکو پڑگیا۔ دوسری مرچوں کے برعکس تباسکو کھانے میں انتہائی لذیذ اور رس مسی ہے۔

dunya bhar main tez tareen mirchein ugaane ka rohjhan

جلاپینو

ایک دور میں انتہائی تیز اور تیکھی سمجھے جانے والی جلاپینو مرچ مذکورہ فہرست میں آخری نمبر پر ہے، جو آج بھی مصالحہ دار میکسیکن کھانوں میں استعمال ہوتی ہے۔ جبکہ پیمینتو نامی مرچ بھی آج کل کے حساب سے کم تیز مرچوں میں شمار ہوتی ہے۔ چیری کی طرح دکھنے والی یہ مرچیں پرتگال، اسپین اور برازیل میں پائی جاتی ہیں۔

dunya bhar main tez tareen mirchein ugaane ka rohjhan

 

محمد علی اظہر

محمد علی اظہر نے ایک دہائی کے عرصے میں سب ایڈیٹنگ سمیت اسپورٹس اور کامرس رپورٹنگ میں اپنی صلاحیت منوائی ہے۔ وہ کراچی پریس کلب کے ممبر ہیں اور اردو نیوز ویب سائٹ "واضح رہے" کے بانیوں میں سے ہیں۔

محمد علی اظہر