تازہ ترین

ڈالر کے مقابلے میں روپیہ بدستور دباﺅ کا شکار

Dollar ke muqable may rupiya badastoor dabao ka shikar
  • واضح رہے
  • جنوری 21, 2021
  • 11:35 شام

انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں جمعرات کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان رہا

کراچی: انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں جمعرات کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان رہا جس کی وجہ سے ڈالر کے سامنے پاکستانی روپیہ دباﺅ کا شکار رہا۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق جمعرات کو انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 20 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 160.40 روپے سے بڑھ کر 160.60 روپے اور قیمت فروخت 160.50 روپے سے بڑھ کر 160.70 روپے ہو گئی۔

جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر10پیسے بڑھ گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 160.40 روپے سے بڑھ کر 160.50 روپے اور قیمت فروخت 160.70 روپے سے بڑھ کر 160.80 روپے ہوگئی ۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید 193 روپے سے بڑھ کر 193.80 روپے اور قیمت فروخت 195.40 روپے سے بڑھ کر 195.20 روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 218 روپے سے بڑھ کر 219 روپے اور قیمت فروخت219.50روپے سے بڑھ کر 220.50 روپے ہوگئی۔

واضح رہے

اردو زبان کی قابل اعتماد ویب سائٹ ’’واضح رہے‘‘ سنسنی پھیلانے کے بجائے پکّی خبر دینے کے فلسفے پر قائم کی گئی ہے۔ ویب سائٹ پر قومی اور بین الاقوامی حالات حاضرہ عوامی دلچسپی کے پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش کئے جاتے ہیں۔

واضح رہے