تازہ ترین

دیوالی: بی جے پی رکن پارلیمنٹ کی پوتی جلھس کر ہلاک

diwali per bjp rukun e parliament ki poti jhulas ker halak
  • واضح رہے
  • نومبر 18, 2020
  • 10:12 شام

ہلاک ہونے والی 8 سالہ بچی رکن پارلیمنٹ ریٹابہوگناجوشی کے بیٹے مائینک کی اکلوتی اولاد تھی

الہ آباد: بھارت میں سینیئر سیاستدان اور حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی رکن پارلیمنٹ کی 8 سالہ پوتی ہندو مذہبی تہوار دیوالی مناتے ہوئے آتش گیر مواد کی زد میں آگئی اور جھلس کر ہلاک ہوگئی۔ یہ واقعہ پیر کو الہ آباد میں ریٹابہوگناجوشی پریا کے اپنے گھر میں اُس وقت پیش آیا جب وہ اہل خانہ کے ساتھ دیوالی منا رہی تھیں۔

ہلاک ہونے والی بچی رکن پارلیمنٹ ریٹابہوگناجوشی کے بیٹے مائینک اور بہو ریچا کی اکلوتی اولاد تھی۔ منگل کو خاندان کے گھر جانے والے بی جے پی کے سرکردہ رہنماؤں کے مطابق بچی پیر کو پٹاخوں کے ساتھ کھیلتے ہوئے زخمی ہوئی تھی۔ بھارت بھر میں پٹاخے چلا کر دیوالی منانا عام بات ہے۔

diwali per bjp rukun e parliament ki poti jhulas ker halak

مقامی میڈیا کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کپڑوں میں آگ لگنے کے بعد بچی کا جسم 60 فیصد جل گیا جس پر انہیں فوری طور پر نجی اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے منگل کی صبح بلاک ہوگئی۔

اترپردیش کے نائب وزیراعلیٰ کیشو پرشاد موریا نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ علاج کی زیادہ جدید سہولتوں تک رسائی کے لیے بچی کو طیارے کے ذریعے دہلی لے جانے کا منصوبہ بنایا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ لازمی طور پر بچی کھیل رہی ہوگی اور مجھے بتایا گیا ہے کہ وہ اسی وجہ سے جل گئی۔ ہم نے اسے دہلی منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا تھا لیکن ہمیں اس کی موت کی خبر کی توقع نہیں تھی۔

واضح رہے

اردو زبان کی قابل اعتماد ویب سائٹ ’’واضح رہے‘‘ سنسنی پھیلانے کے بجائے پکّی خبر دینے کے فلسفے پر قائم کی گئی ہے۔ ویب سائٹ پر قومی اور بین الاقوامی حالات حاضرہ عوامی دلچسپی کے پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش کئے جاتے ہیں۔

واضح رہے