تازہ ترین

بالی ووڈ میں قائد اعظم کی نجی زندگی پر فلم کا منصوبہ

bollywood main quaid e azam ki niji zindagi per film ka mansooba
  • واضح رہے
  • نومبر 8, 2020
  • 1:51 صبح

محمد علی جناح کی شادی شدہ زندگی پر یہ فلم شیلا ریڈی کی کتاب ’’مسٹر اینڈ مسز جناح: دی میرج وچ شاک انڈیا‘‘ پر مبنی ہو گی

ممبئی: بھارتی شوبز انڈسٹری میں پہلی بار بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کی ذاتی زندگی پر فلم بنانے جا رہی ہے۔ ہندوستان ٹائمز کے مطابق ’ٹپس انڈسٹریز‘ سے منسلک بالی وڈ پروڈیوسر کمار تورانی نے شیلا ریڈی کی لکھی ہوئی کتاب ’’مسٹر اینڈ مسز جناح: دی میرج وچ شاک انڈیا‘‘ کے حقوق حاصل کر لیے ہیں۔

اس حوالے سے کمار تورانی نے کہا ہے کہ ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا کہ کتاب کو کس شکل میں فلم بند کیا جانا چاہیے۔ اس کے لیے ہمیں ایک تخلیقی ٹیم کی ضرورت ہوگی جس میں ایک ڈائریکٹر اور مصنف شامل ہیں۔ فی الحال کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔

تورانی کا کہنا ہے کہ شیلا ریڈی کی کتاب، جو محمد علی جناح کے سیاسی سفر کے ساتھ ساتھ مسلمانوں کیلئے الگ ملک کی جدوجہد میں ان کے کردار کا احاطہ کرتی ہے، کو سب سے پہلے ان کی تخلیقی ٹیم نے دیکھا۔ یہ فلم ایک دلچسپ تجربہ ثابت ہوگی۔

واضح رہے

اردو زبان کی قابل اعتماد ویب سائٹ ’’واضح رہے‘‘ سنسنی پھیلانے کے بجائے پکّی خبر دینے کے فلسفے پر قائم کی گئی ہے۔ ویب سائٹ پر قومی اور بین الاقوامی حالات حاضرہ عوامی دلچسپی کے پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش کئے جاتے ہیں۔

واضح رہے