تازہ ترین

بھارت پاکستانی آم کی موزوں ترین منڈی

پاکستانی آم
  • واضح رہے
  • اپریل 7, 2019
  • 10:34 شام

پاکستانی آم دنیا بھر میں اپنی خوشبو، مٹھاس اور منفرد ذائقے کی وجہ سے بہت پسند کئے جاتے ہیں جن کی برآمد کو بڑھا کر ملک کیلئے کثیر زرمبادلہ کمایا جا سکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ وفاقی وزارت تجارت بھارت کے ساتھ درآمدی و برآمدی اشیاء کی لسٹ تیار کرتے وقت اس بات کومدنظر رکھے کہ اگر واہگہ بارڈر کے راستے اشیائے ضروریہ کے ٹرک پاکستانی مارکیٹوں میں آسکتے ہیں تو مستقبل میں انہی ٹرکوں پر پاکستانی کینو اور آم بھی بھارتی منڈیوں تک پہنچائے جا سکتے ہیں جس سے جہاں پاکستانی کینو و آم کو بھارت اور بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی حاصل ہو گی وہیں اس کے بہتر دام بھی مل سکیں گے۔ ماہرین نے کہا کہ چین کی طرح پاکستان کی زرعی یونیورسٹیوں میں بھی ملکی سطح پر زرعی مارکیٹنگ، زرعی آبپاشی، فرٹیلائزر، زرعی مداخل، گندم کی امدادی قیمت کی سفارش کرنے اور بین الاقوامی تجارت کے خدوخال کو حقائق پر مبنی معلومات کی روشنی میں ترتیب دینے کیلئے نیشنل پالیسی سنٹر کا قیام عمل میں لایا جانا چاہئے تاکہ تجارتی پیمانے کو پاکستان کے حق میں برقرار رکھتے ہوئے ملک کے برآمدی تاجروں اور کسانوں کے ساتھ ساتھ صارفین کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ارب سے زائد آبادی والے ملک بھارت میں 30 کروڑ کے لگ بھگ مڈل کلاس سے تعلق رکھنے والے افراد آباد ہیں جو یورپ کی مجموعی آبادی سے زائد ہیں لہٰذا برآمدی تاجروں کی سڑک کے راستے پاکستانی آم بھارتی منڈیوں تک پہنچانے کے حوالے سے حکومتی سطح پر حوصلہ افزائی کی جانی چاہیئے۔

واضح رہے

اردو زبان کی قابل اعتماد ویب سائٹ ’’واضح رہے‘‘ سنسنی پھیلانے کے بجائے پکّی خبر دینے کے فلسفے پر قائم کی گئی ہے۔ ویب سائٹ پر قومی اور بین الاقوامی حالات حاضرہ عوامی دلچسپی کے پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش کئے جاتے ہیں۔

واضح رہے