تازہ ترین

اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے کی حد مقرر کرنے پر اسٹیٹ بینک کی تردید

atm se raqam nikalwane ki had muqarrar kerne per sbp ki tardeed
  • واضح رہے
  • جنوری 23, 2021
  • 9:54 شام

سوشل میڈیا پر ایک پیغام گردش کر رہا تھا کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے اے ٹی ایم سے کیش نکلوانے پر لمٹ لگا دی ہے

کراچی: اسٹیٹ بینک نے تردید کی ہے کہ اس نے اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے کے حوالے سے کوئی حد مقرر نہیں کی ہے اور یہ کہ مرکزی بینک اس کا مجاز بھی نہیں ہے۔

اسٹیٹ بینک کے سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک سوشل میڈیا پر زیر گردش گمراہ کن پیغام کی سختی سے تردید کرتا ہے جس میں اسٹیٹ بینک سے یہ ہدایت منسوب کی گئی ہے کہ اے ٹی ایم سے کیش نکلوانے کی لمٹ ایک ہزار روپے تک محدود کردی گئی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے کی لمٹ پر کوئی حد مقرر نہیں کرتا، اس حد کا فیصلہ کمرشل بینک کرتے ہیں۔

واضح رہے

اردو زبان کی قابل اعتماد ویب سائٹ ’’واضح رہے‘‘ سنسنی پھیلانے کے بجائے پکّی خبر دینے کے فلسفے پر قائم کی گئی ہے۔ ویب سائٹ پر قومی اور بین الاقوامی حالات حاضرہ عوامی دلچسپی کے پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش کئے جاتے ہیں۔

واضح رہے