تازہ ترین

امریکہ میں دراز قامت افراد کو برتر سمجھنے کا رواج

amrica main daraz qamat afrad ko berter samajhne ka riwaj
  • واضح رہے
  • نومبر 19, 2020
  • 9:53 شام

اب تک جتنے صدر آئے ان میں سے 34 کے قد 5.9 فٹ سے اونچے تھے۔ نومنتخب جو بائیڈن کا قد بھی 6 فٹ سے زیادہ ہے

نیویارک: دنیا میں بہت سے ایسے پیشے ہیں جہاں اونچے لمبے قد والے افراد کو ترجیح دی جاتی ہے۔ جیسے کہ کھیل، فوج اور پولیس، اداکاری یا ماڈلنگ وغیرہ وغیرہ۔ دراز قامت افراد ویسے بھی سینکڑوں کے مجمع میں الگ ہی نظر آجاتے ہیں۔ لوگ ان کی شخصیت کی وجہ سے ان کی طرف زیادہ متوجہ ہوتے ہیں۔

امریکہ میں دراز قامت افراد کو طاقتور اور برتر تصور کیا جاتا ہے۔ شاید یہی وجہ ہے کہ زیادہ تر امریکی صدور 5.9 فٹ سے بھی اونچے تھے۔ واضح رہے کہ امریکی صدر کو دنیا کا طاقتور اور بااثر ترین شخص کہا جاتا ہے۔ اس وقت امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ ہیں، جو عالمی جریدے فوربز کے مطابق دنیا کے تیسرے طاقتور ترین انسان ہیں۔ ان کا قد 6 فٹ سے اونچا ہے۔

ٹرمپ کو امریکی انتخابات میں شکست دینے والے جو بائیڈن کا قد بھی 6 فٹ سے زیادہ ہے۔ امریکہ کی 231 صدارتی سالہ تاریخ میں جتنے بھی صدر آئے۔ ان میں سے 76 فیصد کا قد اونچا لمبا تھا۔ ٹرمپ اور جو بائیڈن کے قد کا تذکرہ تو اوپر ہو چکا۔ دیگر امریکی صدور کی height کچھ یوں ہے۔

امریکی تاریخ کے پہلے سیاہ فام صدر بارک اوباما جنہوں نے پوری دنیا کو جنگوں کی آگ میں جھونک دیا، کا قد 6 فٹ ایک انچ ہے۔ بارک اوباما 2009ء سے 2017ء تک صدر رہے اور دو آئینی مدتیں پوری کیں۔

amrica main daraz qamat afrad ko berter samajhne ka riwaj

اوباما سے پہلے صدر رہنے والے جارج ڈبلیو بُش کا قد 5.9 فٹ تھا۔ بُش سے پہلے بل کلنٹن صد تھے، جن کا قد 6 فٹ 2 انچ تھا۔

اسی طرح سینئر بُش یعنی جارج ایچ بُش 6 فٹ ایک انچ لمبے تھے۔ صدر رونالڈ ریگن بھی 6 فٹے تھے۔

امریکی تاریخ کے سب سے مقبول صدر ابراہم لنکن کا قد 6 فٹ 4 انچ تھا۔ بلند پایہ شخصیت کے ساتھ وہ قد کے لحاظ سے بھی سب سے اونچے صدر ہیں۔ ابراہم لنکن کی محنت اور جدوجہد سے بھرپور زندگی ایک ایسا عہد تھا، جسے ان کے رخصت ہوجانے کے اتنے عرصے بعد بھی بُھلایا نہیں جاسکا۔ پیشے کے اعتبار سے وہ موچی تھے۔ جو 1861ء سے 1865ء تک امریکہ کے صدر رہے۔

amrica main daraz qamat afrad ko berter samajhne ka riwaj

امریکہ کے سب سے پہلے صدر جارج واشنگٹن بھی دراز قد تھے اور ان کی ہائٹ 6 فٹ 2 انچ بتائی جاتی ہے۔ وہ 1789ء سے 1797ء تک عہدہ صدارت پر براجمان رہے۔

اسی طرح تھامس جیفرسن (1801ء تا 1809ء) اور فرینکلن ڈی روزویلٹ (1933ء تا 1945ء) کا قد بھی 6 فٹ 2 انچ تھا۔

جان ایف کینیڈی (1961ء تا 1963ء) 6 فٹ ایک انچ اور رچرڈ نکسن (1953ء تا 1961ء) 6 فٹ قد کے حامل تھے۔

یوں 44 میں سے 34 صدر 5 فٹ 9 انچ سے لمبے تھے۔ گوکہ یہ صرف اعداد و شمار ہیں لیکن امریکہ میں لمبا قد واقعتاً طاقت کی علامت سمجھا جاتا ہے اور امریکی ووٹ بھی طاقتور شخص کو دینا پسند کرتے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ اس بار امریکیوں نے ٹرمپ سے بھی اونچے قد یعنی 6.3 فٹ والے جو بائیڈن کو دے کر کامیاب کرایا ہے۔

واضح رہے

اردو زبان کی قابل اعتماد ویب سائٹ ’’واضح رہے‘‘ سنسنی پھیلانے کے بجائے پکّی خبر دینے کے فلسفے پر قائم کی گئی ہے۔ ویب سائٹ پر قومی اور بین الاقوامی حالات حاضرہ عوامی دلچسپی کے پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش کئے جاتے ہیں۔

واضح رہے