تازہ ترین

امریکہ میں سیاہ فام کے قتل پر پُرتشدد مظاہرے شدت اختیار کرگئے

WhatsApp Image 2020-05-30 at 11.43.26 PM
  • ابوبکر امانت
  • مئی 30, 2020
  • 11:48 شام

مظاہرین نے وائٹ ہاؤس کے سامنے شدید احتجاج کیا، جس پر حکام کو راستے بند کرنا پڑے۔ جبکہ ریاست جارجیا میں حالات خراب ہونے پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے

مشتعل مظاہرین نے جمعے کو اٹلانٹا میں سی این این کے دفتر کے قریب عمارتوں میں توڑپھوڑ کی اور ایک گاڑی کو آگ لگادی۔ ہنگاموں کے باعث ریاست جارجیا کے گورنر نے ایمرجنسی نافذ کرکے نیشنل گارڈز کو طلب کرلیا ہے۔

ریاست مِنیسوٹا کے مرکزی شہر منی ایپلس میں ایک پولیس اسٹیشن کو آگ لگا دی گئی، جس کے بعد جڑواں شہر سینٹ پال سمیت علاقے میں پانچ سو نیم فوجی دستے تعینات کرکے وہاں جمعے اور ہفتے کی شب کرفیو نافذ کر دیا گیا۔

مظاہرین نے دارالحکومت واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے سامنے بھی شدید احتجاج کیا، جس کے باعث حکام نے وائٹ ہاؤس کو جانے والے تمام راستوں کو عارضی طور پر بند کردیا۔

WhatsApp Image 2020-05-30 at 11.43.27 PM

 

ریاست ایریزونا کے شہر فینکس اور ریاست اوہائیو کے شہر کولمبس میں بھی سینکڑوں مظاہرین نے پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں توڑپھوڑ کی۔ اس کے علاوہ ڈیلس، لاس اینجلس، ڈینور، لاس ویگاس اور نیو یارک سٹی میں بھی پولیس کی زیادتیوں کے خلاف جلوس نکالے گئے۔

امریکا میں سفید فام پولیس والوں کی طرف سے سیاہ فام امریکیوں پر تشدد اور دوران حراست ہلاکتیں ایک دیرینہ مسئلہ رہا ہے۔

ابوبکر امانت

ایڈیٹر ’’واضح رہے‘‘ اینڈ ’’سوشل میڈیا مارکیٹر‘‘

ابوبکر امانت