تازہ ترین

معروف اداکار و ریپر احمد علی بٹ برطانوی فلم میں جلوہ گر ہوں گے

Ahmed Ali Butt set to work in UK film
  • واضح رہے
  • نومبر 2, 2020
  • 1:21 شام

’’پھٹے دیندے چک پنجابی‘‘ کی شوٹنگ ان دنوں برطانیہ میں جاری ہے، جبکہ فلم آئندہ برس نمائش کیلئے دنیا بھر میں پیش کی جائے گی

لندن: منفرد کامیڈی کے حوالے سے شہرت رکھنے والے اداکار احمد علی بٹ نے اپنی پہلی غیر ملکی پنجابی فلم ’’پھٹے دیندے چک پنجابی‘‘ کی شوٹنگ کا آغاز کردیا۔ اداکار نے اپنی پہلی غیر ملکی پنجابی فلم کی شوٹنگ کے آغاز کے موقع پر برطانیہ سے ساتھی اداکاروں کے ساتھ انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کا آگاہ کیا۔

احمد علی بٹ کی فلم ’’پھٹے دیندے چک پنجابی‘‘ برطانوی اور بھارتی پروڈکشن ہاؤسز کی مشترکہ فلم ہے اور مذکورہ فلم پاکستانی اداکار کی پہلی غیر ملکی فلم ہے۔ اداکار کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ فلم ’پھٹے دیندے چک پنجابی‘ کو آئندہ سال عید الاضحیٰ کے موقع پر برطانیہ سمیت دنیا بھر میں ریلیز کیا جائے گا۔

’’پھٹے دیندے چک پنجابی‘‘ میں احمد علی بٹ کے ساتھ بھارتی پنجابی فلموں کے معروف اداکار و گلوکار گپی گریوال، نیرو باجوہ اور انو کپور بھی ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ فلم کے حوالے سے احمد علی بٹ کا کہنا تھا کہ انہیں برطانوی پنجابی فلم میں کام کرنے پر خوشی ہے، کیوں کہ فلم میں پاکستانی پنجابی کو اچھے کردار میں دکھایا جائے گا۔

انہوں نے فوری طور پر فلم کی کہانی کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا اور نہ ہی یہ واضح کیا کہ وہ فلم میں کیسا کردار ادا کرتے دکھائی دیں گے۔ تاہم خبریں ہیں کہ فلم میں برصغیر کے پنجابیوں کے کردار دکھائے جائیں گے اور احمد علی بٹ پاکستانی کردار ہی ادا کریں گے۔

واضح رہے

اردو زبان کی قابل اعتماد ویب سائٹ ’’واضح رہے‘‘ سنسنی پھیلانے کے بجائے پکّی خبر دینے کے فلسفے پر قائم کی گئی ہے۔ ویب سائٹ پر قومی اور بین الاقوامی حالات حاضرہ عوامی دلچسپی کے پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش کئے جاتے ہیں۔

واضح رہے