تازہ ترین

وہ 10 امریکی صدور جو دوسری مدت کیلئے منتخب نہ ہوئے

10 US president who failed to win reelected
  • واضح رہے
  • نومبر 7, 2020
  • 1:56 صبح

امریکی صدر کا عہدہ 1789ء سے چلا آ رہا ہے اور 231 برس کے دوران 44 صدور امریکہ کی قیادت کر چکے ہیں

واشنگٹن: امریکی آئین کے مطابق کسی بھی شخص کو زیادہ سے زیادہ دو بار بطور صدر خدمات انجام دینے کی اجازت ہے۔ اب تک 44 صدور میں سے صرف 10 ایسے ہیں جنہوں نے دوسری مرتبہ انتخابات میں حصہ لیا اور جیتنے میں ناکام رہے ہیں۔ جان ایف کینیڈی واحد صدر تھے جن کو دوبارہ انتخاب لڑنے سے پہلے ہی قتل کر دیا گیا تھا۔

10 US president who failed to win reelected

1932ء سے 1976ء تک کا دور وہ طویل ترین عرصہ تھا جب کسی بھی امریکی صدر کو ری الیکشن میں شکست نہیں ہوئی۔ آخری امریکی صدر جو دوسری مدت کے لیے انتخاب جیتنے میں ناکام رہے وہ جارج ایچ ڈبلیو بش تھے، جو 1992ء میں بل کلنٹن سے ہار گئے تھے۔

بُش سینئر کے علاوہ جان ایڈمز (1797۔1801ء)، جان کوئنسی ایڈمز(1825-1829ء)، مارٹن وان بورین (1837-1841ء)، گروور کلیو لینڈ (1885-1889ء)، بنجمن ہیریسن (1889-1893ء)، ولیم ہاورڈ ٹفٹ (1909-1913ء)، ہربرٹ ہوور (1929-1933ء)، جیرالڈ فورڈ (1974-1977ء) اور جمی کارٹر (1977-1981ء) ایسے صدر گزرے ہیں جو دوبارہ انتخابات جیتنے میں ناکام رہے تھے۔

واضح رہے کہ 2000ء کے انتخابات سے پہلے جارج ایچ ڈبلیو بش دوبارہ انتخاب جیتنے میں ناکام رہنے والے آخری صدر تھے جب انہیں 1992 کے انتخابات میں ڈیموکریٹ بل کلنٹن نے شکست دی تھی۔ بش سینئر امریکہ کے 41 ویں صدر تھے اور وہ 1976ء سے 1980ء تک سی آئی اے کے ڈائریکٹر رہے۔

واضح رہے

اردو زبان کی قابل اعتماد ویب سائٹ ’’واضح رہے‘‘ سنسنی پھیلانے کے بجائے پکّی خبر دینے کے فلسفے پر قائم کی گئی ہے۔ ویب سائٹ پر قومی اور بین الاقوامی حالات حاضرہ عوامی دلچسپی کے پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش کئے جاتے ہیں۔

واضح رہے