تازہ ترین

وین رونی کی ریٹائرمنٹ۔ ڈربی کاؤنٹی فٹبال کے منیجر مقرر

wayne rooney ki retirement DCF ke manager muqarrar
  • واضح رہے
  • جنوری 16, 2021
  • 12:40 صبح

انگلینڈ اور مانچسٹر یونائٹڈ کے سابق اسٹار نے انٹرنیشنل فٹبال کو 2018 کے عالمی کپ کے بعد خیرباد کہہ دیا تھا

ڈربی: بطور فٹبال پلیئر انگلینڈ کے سابق فارورڈ وین رونی کا کیریئر اپنے اختتام پہنچ گیا ہے۔ جبکہ اب وہ چیمپئن ٹیم ڈربی میں منیجمنٹ کا کردار ادا کریں گے۔ ڈربی کاؤنٹی فٹبال (ڈی ایس ایف) کی انتظامیہ نے وین رونی کو آئندہ تین برس کیلئے منیجر مقرر کیا ہے۔

ڈربی نے تصدیق کی کہ 35 سالہ سابق فارورڈ نے نومبر میں عبوری بنیاد پر فلپ کوکو کے بعد 2023 تک مستقل معاہدے پر اتفاق کیا تھا۔ رونی نو میچوں کے عبوری حیثیت میں انچارج تھے، جس میں ٹیم نے تین میں کامیابی حاصل کی۔

ڈربی کاؤنٹی (ڈی ایس ایف) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اسٹیفن پیرس نے کہا ہمیں اپنے نئے منیجر کی حیثیت سے وین رونی کی تقرری کی تصدیق کرنے پر خوشی ہے۔ ہمارے حالیہ نتائج وین رونی کے ساتھ پارٹنرشپ کا نتیجہ ہیں۔

رونی نے کہا کہ 2019 میں جب وہ امریکہ میں ڈی سی یونائیٹڈ کی جانب سے کھیلنے کے بعد برطانیہ واپس پہنچے تھے تو ڈربی کلب کی صلاحیتوں کو دیکھ کر ششدر رہ گئے تھے۔ برائن کلف، جِم اسمتھ، فرینک لیمپارڈ اور فلپ کوکو جیسے لیجںڈز کے نقش قدم پر چلنا ایک ایک اعزاز کی بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں کلب میں شامل ہر فرد اور اپنے تمام پرستاروں سے وعدہ کر سکتا ہوں کہ میرا عملہ اور میں اس تاریخی فٹ بال کلب کو اوپر لے جانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔

واضح رہے کہ انگلینڈ ٹیم کے کپتان وین رونی مختلف فٹ بال کلبز کی طرف سے کھیلتے رہے۔ جبکہ انٹرنیشنل فٹبال سے وہ روس میں ہونے والے عالمی فیفا کپ کے بعد ریٹائر ہوگئے تھے۔

اس موقع پر وین رونی کا کہنا تھا کہ پروفیشنل فٹ بال کھیلنا شروع کیا تھا تو میری عمر صرف سولہ سال تھی جبکہ بین الاقوامی فٹ بال میں سترہ سال کی عمر سے کھیل رہا ہوں۔ پندرہ سال ایک طویل عرصہ ہے اور اگلے ٹورنامنٹ تک میں چونتیس سال کا ہو جاؤں گا۔

واضح رہے

اردو زبان کی قابل اعتماد ویب سائٹ ’’واضح رہے‘‘ سنسنی پھیلانے کے بجائے پکّی خبر دینے کے فلسفے پر قائم کی گئی ہے۔ ویب سائٹ پر قومی اور بین الاقوامی حالات حاضرہ عوامی دلچسپی کے پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش کئے جاتے ہیں۔

واضح رہے