تازہ ترین

گستاخانہ خاکے: شائقین کا پی سی بی سے فرانس کیخلاف احتجاج ریکارڈ کرانے کا مطالبہ

cricket fans ka pcb se france k khilaf ehtijaj record karane ka mutalba
  • محمد علی اظہر
  • نومبر 1, 2020
  • 1:58 صبح

اسٹیڈیم میں حضور اقدسؐ سے عقیدت اور محبت کے اظہار کیلئے ’’We Love the Prophet Muhammad SAW‘‘ کے بینرز لگائے جائیں۔ قومی کھلاڑی فرانسیسی حکومت کی ڈھٹائی پر بطور احتجاج سیاہ پٹیاں باندھیں

راولپنڈی: پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ آج راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ شائقین کرکٹ نے میچ کے دوران اسٹیڈیم میں شان رسالتؐ کے بینرز آویزاں کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ کرکٹ فینز اس بات پر بھی برہم ہیں کہ فرانس میں حکومتی سرپرستی میں بنائے گئے گستاخانہ خاکوں کے خلاف پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) بالکل خاموش ہے۔ پی سی بی نے بین الاقوامی سطح پر پیغام پہنچانے کیلئے انٹرنیشنل سیریز کا پلیٹ فارم استعمال کرنے کیلئے کوئی اقدام نہیں اٹھایا۔

ایک پاکستانی کرکٹ فین نے ٹوئٹر پر نشاندہی کی کہ زمبابوے کے خلاف میچ سے قبل پی سی بی نے فرانسیسی برانڈ کے ایک بسکٹ کا اشتہار گراؤنڈ سے ہٹا دیا، جو احسن اقدام ہے۔ تاہم بہت سے شائقین اس حوالے سے برہم ہیں کہ پی سی بی نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے سیاہ پٹیاں باندھنے کا فیصلہ کیوں نہیں کیا۔ شائقین کا پُر زور مطالبہ ہے کہ قومی کرکٹرز فرانسیسی حکومت کی ڈھٹائی پر بطور احتجاج بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر میدان میں اتریں۔

cricket fans ka pcb se france k khilaf ehtijaj record karane ka mutalba

اسی طرح شائقین پاکستان کرکٹ بورڈ سے فرانس کیخلاف آفیشلی احتجاج ریکارڈ کرانے کا بھی تقاضہ کر رہے ہیں۔ شائقین کا کہنا ہے کہ بورڈ کو حضرت محمدؐ سے اظہار عقیدت کیلئے راولپنڈی کرکٹ گراؤنڈ میں ’’We Love the Prophet Muhammad SAW‘‘ کے بینرز لگانے چاہیئں۔ یہ پوری مغربی دنیا کیلئے ایک واضح ہوگا کہ مسلمان ہر سطح پر ناپاک اقدامات کیخلاف آواز بلند کریں گے۔

واضح رہے کہ قطر اور کویت کے فٹ بال اسٹیڈیم میں میچ کے دوران شان رسالت کے بینرز آویزاں کئے گئے۔ اور ٹیموں کے کھلاڑیوں سمیت میچ آفیشلز اور شائقین کی جانب سے حضور اقدسؐ سے عقیدت اور محبت کا اظہار کیا گیا۔ 25 نومبر کو قطر کے دارالحکومت دوحہ کے ثانی بن جاسم اسٹیڈیم میں انتہائی خوبصورت مناظر دیکھنے کو ملے۔ الریان اور الزوہیل کی ٹیموں کے درمیان میچ سے قبل پورا اسٹیڈیم نبیصل الله عليه وسلم کی شان میں پڑے گئےنعروں سے گونج اٹھا تھا۔

cricket fans ka pcb se france k khilaf ehtijaj record karane ka mutalba

cricket fans ka pcb se france k khilaf ehtijaj record karane ka mutalba

پاکستانی شائقین کرکٹ بھی اپنی ٹیم اور بورڈ کی جانب سے حضور اقدسؐ سے اسی طرح کے اظہارِ عقیدت اور شر پسندی پھیلانے والے عناصر کے خلاف احتجاج کی توقع کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان اور زمبابوے کے مابین پہلے ون ڈے میں پاکستانی کھلاڑیوں نے نمازِ مغرب پانی کے وقفے کے دوران گراؤنڈ میں بھی ادا کی، جس پر سوشل میڈیا صارفین انتہائی مسرت کا اظہار کر رہے ہیں۔

محمد علی اظہر

محمد علی اظہر نے ایک دہائی کے عرصے میں سب ایڈیٹنگ سمیت اسپورٹس اور کامرس رپورٹنگ میں اپنی صلاحیت منوائی ہے۔ وہ کراچی پریس کلب کے ممبر ہیں اور اردو نیوز ویب سائٹ "واضح رہے" کے بانیوں میں سے ہیں۔

محمد علی اظہر