تازہ ترین

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو دھچکا۔ شین واٹسن تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائر

Shane Watson retires from all forms of cricket
  • واضح رہے
  • نومبر 3, 2020
  • 2:59 شام

کرکٹ کھیلنا ایک بچے کا خواب تھا۔ جب 5 برس کا تھا تو والدہ سے کہا تھا آسٹریلیا کیلئے کھیلنا ہے۔ سابق آل راؤنڈر

دبئی: آسٹریلیا کے ورلڈ کپ وننگ کرکٹر شین واٹسن نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام انجریز اور مسائل کے باوجود 39 سال کی عمر تک اپنا کرکٹ کیریئر جاری رکھا، جس پر میں خود کو انتہائی خوش قمست سمجھتا ہوں۔

ہارڈ ہٹنگ بیٹسمین اور میڈیم فاسٹ بالر شین واٹس آئندہ برس کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی بھی نہیں کریں گے۔ انہوں نے پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کی اور دونوں ٹیموں کو ٹرافی جتوائی۔ اپنے کرکٹ کیریئر کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے شین واٹسن نے کہا کہ کرکٹ کھیلنا ایک بچے کا خواب تھا۔ 5 برس کا تھا جب ایک ٹیسٹ میچ دیکھتے ہوئے میں نے والدہ سے کہا تھا آسٹریلیا کی نمائندگی کروں گا۔

39 سالہ شین واٹسن نے اپنے کیرئیر کا آغاز 2002 میں کیا تھا، جس میں اُنہوں نے 59 ٹیسٹ، 190 ون ڈے اور 58 ٹی ٹوئنٹی کھیلے۔ شین واٹسن نے 2015 میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لی تھی، جس کے بعد وہ دنیا بھر میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی لیگز میں ایکشن میں دکھائی دیئے۔

واضح رہے

اردو زبان کی قابل اعتماد ویب سائٹ ’’واضح رہے‘‘ سنسنی پھیلانے کے بجائے پکّی خبر دینے کے فلسفے پر قائم کی گئی ہے۔ ویب سائٹ پر قومی اور بین الاقوامی حالات حاضرہ عوامی دلچسپی کے پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش کئے جاتے ہیں۔

واضح رہے