تازہ ترین

شاہد آفریدی احساسِ کمتری کا شکار

shahid afridi ehsaas e kamtari ka shikaar
  • واضح رہے
  • دسمبر 29, 2020
  • 8:19 شام

بوم بوم آفریدی کے لقب سے مشہور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کے اعصاب پر لفظ ’’وزیراعظم‘‘ سوار ہونے لگا

کراچی: اپنی کپتانی میں پاکستان کیلئے کوئی ورلڈ کپ نہ جیتنے کی وجہ سے شاہد خان آفریدی احساسِ کمتری کے شکار ہوگئے ہیں۔ انہیں لگتا ہے کہ ورلڈ کپ فاتح کپتان نہ ہونے کے باعث وہ پاکستان کے وزیر اعظم بھی نہیں بن سکیں گے۔ بوم بوم آفریدی کے اعصاب پر لفظ ’’وزیراعظم‘‘ سوار ہونے لگا ہے۔

اس حوالے سے شاہد آفریدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب میں کورونا کے ابتدائی دنوں میں فلاحی کام کر رہا تھا تو لوگ کہہ رہے تھے کہ یہ وزیراعظم بننا چاہتا ہے۔ لیکن میں سمجھتا ہوں کہ مستحق لوگوں کو ان کا حق دلانا سیاست سے بڑا کام ہے۔

سابق کپتان نے کہا کہ میں مستحق لوگوں کے لیے کام کرتا رہوں گا اور ہمیشہ وزیراعظم رہوں گا، میں وزیراعظم نہیں بننا چاہتا، صرف انسانیت کے لیے کام کرنا چاہتا ہوں، وزیر اعظم تین چار سال کے لیے ہوتا ہے، میں جو کام کر رہا ہوں اس کی وجہ سے جب تک زندگی میں اپنی ذات میں خود وزیر اعظم رہوں گا۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو نئے ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے کام کرنا چائیے، بورڈ کو کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ خود کو بھی گروم کرنے کی ضرورت ہے، ماضی میں میرے ساتھ، شعیب اختر اور عبدالرزاق کے ساتھ بھی محمد عامر جیسا معاملہ ہوا۔

واضح رہے

اردو زبان کی قابل اعتماد ویب سائٹ ’’واضح رہے‘‘ سنسنی پھیلانے کے بجائے پکّی خبر دینے کے فلسفے پر قائم کی گئی ہے۔ ویب سائٹ پر قومی اور بین الاقوامی حالات حاضرہ عوامی دلچسپی کے پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش کئے جاتے ہیں۔

واضح رہے