تازہ ترین

یونس خان کو مستقل بیٹنگ کوچ بننے کی پیشکش

PCB approaches Younis Khan for batting coach role
  • واضح رہے
  • اکتوبر 21, 2020
  • 5:15 شام

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان اور عظیم بیٹسمین کو آفر ایسے وقت میں کی ہے کہ جب پاکستان دورہۂ نیوز لینڈ قریب آرہا ہے

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سابق کپتان یونس خان کو مستقل بنیادوں پر پاکستان کرکٹ ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کرنے کا خواہش مند ہے۔ پی سی بی ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے یونس خان کو مستقل بیٹنگ کوچ بننے کی پیشکش کی ہے اور اس حوالے سے ابتدائی بات چیت کا آغاز ہوچکا ہے۔

پی سی بی دورہ نیوزی لینڈ سے یونس خان کے اسائنمنٹ کے آغاز کا خواہشمند ہے تاہم اس کا انحصار یونس خان کی اپنی دستیابی اور خواہش پر ہوگا۔ ذرائع کے مطابق یونس خان نے پی سی بی کی پیشکش پر حتمی جواب نہیں دیا تاہم بات چیت کا مرحلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ یونس خان کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ انگلینڈ کیلئے عبوری بنیادوں پرکوچ مقرر کیا تھا، اس دوران پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے سابق کپتان کی بطور بیٹنگ کوچ ڈریسنگ روم میں موجودگی کو سراہا تھا۔

واضح رہے

اردو زبان کی قابل اعتماد ویب سائٹ ’’واضح رہے‘‘ سنسنی پھیلانے کے بجائے پکّی خبر دینے کے فلسفے پر قائم کی گئی ہے۔ ویب سائٹ پر قومی اور بین الاقوامی حالات حاضرہ عوامی دلچسپی کے پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش کئے جاتے ہیں۔

واضح رہے