تازہ ترین

پاک زمبابوے سیریز کیلئے تگڑے کمنٹری پینل کا اعلان

PCB announces panel of commentators for Zimbabwe series
  • واضح رہے
  • اکتوبر 28, 2020
  • 10:01 شام

رمیز راجہ، ایلکن ولکنز، بازید خان، اور عروج ممتاز جمعہ سے شروع ہونے والے ون ڈے میچوں پر تبصرے کریں گے

راولپنڈی: پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین ایک روزہ اور تین ٹی ٹونٹی میچز پر مشتمل سیریز کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان کردیا گیا ہے۔ ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا پہلا میچ تیس اکتوبر کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

پینل میں معروف انگلش کمنٹیٹر ایلکن ولکنز، رمیز راجہ، بازید خان اور زمبابوے کے سابق کھلاڑی ٹینو موائیو کمنٹری کے فرائض انجام دیں گے۔ سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم وسیم اکرم صرف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کمنٹری کریں گے۔ جبکہ عروج ممتاز صرف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے دوران کھیل پر تبصرہ کریں گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ، ٹاور اسپورٹس اور اسپورٹس ورکس کے اشتراک سے ایونٹ کی ایچ ڈی پروڈکشن خود کرے گا۔ ایونٹ کی ایچ ڈی کوریج کے دوران 18 کیمروں کا استعمال کیا جائے گا۔ آئی سی سی قوانین کے تحت سیریز کے دوران ڈی آر ایس کی سہولت بھی میسر ہوگی۔

واضح رہے

اردو زبان کی قابل اعتماد ویب سائٹ ’’واضح رہے‘‘ سنسنی پھیلانے کے بجائے پکّی خبر دینے کے فلسفے پر قائم کی گئی ہے۔ ویب سائٹ پر قومی اور بین الاقوامی حالات حاضرہ عوامی دلچسپی کے پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش کئے جاتے ہیں۔

واضح رہے