تازہ ترین

دورۂ پاکستان: جنوبی افریقہ کےتوسیع شدہ ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان

CSA announced a 21-member Test squad against pakistan
  • واضح رہے
  • جنوری 9, 2021
  • 10:13 شام

پروٹیز کے 21 رکنی دستے میں شامل فاسٹ بالر ڈرائن ڈوپاویلون اور اوٹنیئل بارٹمین نے ابھی تک کوئی ٹیسٹ نہیں کھیلا ہے

کیپ ٹاؤن: جنوبی افریقہ نے پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کیلئے توسیع شدہ 21 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے، جس میں دو ان کیپڈ کھلاڑی شامل ہیں۔ فاسٹ بالر ڈرائن ڈوپاویلون اور میڈیم پیسر اوٹنیئل بارٹمین نے ابھی تک کوئی ٹیسٹ نہیں کھیلا ہے۔ امکان ہے کہ ڈرائن ڈوپاویلون پاکستان کیخلاف ٹیسٹ ڈیبیو کریں گے۔

واضح رہے کہ فاسٹ بالر ڈرائن ڈوپاویلون نے گزشتہ برس آسٹریلیا کے خلاف اپنا ون ڈے ڈیبیو کیا تھا اور اس میں انہوں نے نپی تلی بالنگ کا مظاہرہ کیا تھا۔

جنوبی افریقہ کا 21 رکنی دستہ 16 جنوری کو کراچی پہنچے گا۔ پروٹیز کی ٹیسٹ میں قیادت کوئنٹن ڈی کوک کریں گے۔ حکومت نے جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کو پاکستان میں اسٹیٹ گیسٹ کا درجہ دیا ہے۔ مہمان کھلاڑیوں اور معاون اسٹاف ارکان کی فول پروف سیکورٹی کیلئے پلان تیار کرلیا گیا ہے۔

پاکستان سے ٹیسٹ سیریز کیلئے جنوبی افریقی اسکواڈ میں کوئنٹن ڈی کوک (کپتان)، ٹمبا باووما، ایڈن مکرم، فاف ڈوپلیسی، ڈین ایلگر، کاگیسو ربادا، ڈوین پریٹوریس، کیشومہاراج، لنگی نجیدی، راسی وان ڈر ڈوسن، اینرچ نورجی، ویان ملڈر، لتھو سمپالا، بیورن ہینڈرکس، کائل ورین، سائرل اروی، کیگان پیٹرسن، تبریز شمسی، جارج لینڈے، ڈرائن ڈوپاویلون اور اوٹنیئل بارٹمین شامل ہیں۔

فل اسٹرینتھ جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے دورۂ پاکستان کے دوران 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔ مہمان ٹیم 16 جنوری کو کراچی پہنچے گی اور پھر بائیو سیکور ببل میں رہے گی۔

پہلا ٹیسٹ میچ 26 جنوری کو کراچی، دوسرا 4 فروری کو راولپنڈی میں شروع ہوگا۔ اس کے بعد پہلا ٹی ٹوئنٹی 11، دوسرا 13، تیسرا 14 فروری کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔

واضح رہے

اردو زبان کی قابل اعتماد ویب سائٹ ’’واضح رہے‘‘ سنسنی پھیلانے کے بجائے پکّی خبر دینے کے فلسفے پر قائم کی گئی ہے۔ ویب سائٹ پر قومی اور بین الاقوامی حالات حاضرہ عوامی دلچسپی کے پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش کئے جاتے ہیں۔

واضح رہے