تازہ ترین

بکیوں نے کراچی کنگز کو فیورٹ قرار دیدیا

bookies ne karachi kings ko favourite qarar de diya
  • واضح رہے
  • نومبر 17, 2020
  • 2:22 صبح

عالمی سٹہ بازار میں بڑے شہر کی ٹیم کے ساتھ بڑی کمائی کی امیدیں وابستہ کرلی گئی ہیں

کراچی: کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے درمیان آج ہونے والے پی ایس ایل فائنل میں بکیوں نے بڑے شہر سے موٹی کمائی کی امید لگا لی ہے۔ عالمی سٹہ بازار میں ہوم گراؤنڈ ایڈوانٹیج کے سبب کراچی کنگز کو فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے۔

تاہم یہ بات بھی مشاہدے میں آئی ہے کہ دونوں ٹیموں کے مقرر کردہ ریٹوں میں زیادہ فرق نہیں ہے۔ اور امکان ہے کہ میچ کی بدلتی ہوئی صورتحال کے ساتھ بھاؤ تبدیل ہوں گے۔ اس وقت کراچی کنگز کا ریٹ 1.7 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ جبکہ لاہور قلندرز کا بھاؤ 1.95 روپے ہے۔

بکیوں کی جانب سے پی ایس ایل فائنل کو خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ اور اس سلسلے میں انفرادی طور پر بھی کھلاڑیوں پر سٹہ کھیلا جائے گا۔ معروف بیٹنگ ویب سائٹ کے مطابق کراچی کنگز کے بابر اعظم کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے کا اندازہ لگایا گیا ہے۔ جبکہ بالنگ کے شعبے میں بکیوں کو لگتا ہے کہ فاسٹ بالر محمد عامر زیادہ وکٹیں لیں گے۔

اسی طرح لاہور قلندر کے ممکنہ نمایاں بیٹسمین اور بالر کے نام بھی ویب سائٹ پر موجود ہیں اور لوگ ان پر پیسہ لگا رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اندازہ لگایا گیا ہے کہ لاہور کی جانب سے محمد حفیظ سب سے زیادہ رنز بنائیں گے۔ جبکہ شاہین شاہ آفریدی کامیاب بالر ہوں گے۔

واضح رہے

اردو زبان کی قابل اعتماد ویب سائٹ ’’واضح رہے‘‘ سنسنی پھیلانے کے بجائے پکّی خبر دینے کے فلسفے پر قائم کی گئی ہے۔ ویب سائٹ پر قومی اور بین الاقوامی حالات حاضرہ عوامی دلچسپی کے پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش کئے جاتے ہیں۔

واضح رہے