تازہ ترین

اظہر علی ٹیسٹ قیادت سے دستبردار۔ بابر اعظم کپتان مقرر

Babar Azam replaces Azhar Ali as Test captain
  • واضح رہے
  • نومبر 11, 2020
  • 12:59 صبح

سابق کپتان اور اوپننگ بلے باز نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں بابر اعظم کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کامیابی کیلئے دعا کی

لاہور: پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی قیادت سے دستبردار ہوگئے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق چیئرمین بورڈ احسان مانی نے منگل کی شام اظہر علی سے ملاقات کی اور انہوں نے بطور کپتان خدمات پر اظہر علی کا شکریہ ادا کیا۔

اس ملاقات کے دوران بابراعظم کو اظہر علی کی جگہ قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے جس کے بعد اب وہ تینوں فارمیٹ میں قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت کریں گے۔

Babar Azam replaces Azhar Ali as Test captain

پی سی بی کے مطابق بطور ٹیسٹ کپتان بابراعظم کی پہلا اسائنمنٹ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شامل نیوزی لینڈ کے خلاف 2 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز میں ٹیم کی قیادت کرنا ہوگا۔ اس فیصلے کے بعد چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے نے بابراعظم سے رابطہ کیا اور انہیں اِس تقرری پر مبارکباد دی۔

اس حوالے سے چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا کہ اظہر علی کے پاس کرکٹ کا علم بھی ہے اور وہ ٹاپ آرڈر بیٹسمین ہیں، ان میں ابھی بہت کرکٹ باقی ہے اوریقین ہے کہ ان کے تجربے سے ابھی پاکستان بہت فائدہ اٹھاسکتا ہے۔

بابر اعظم کے حوالے سے احسان مانی نے کہا کہ کم عمری میں ہی بابراعظم میں موجود مستقبل کے کپتان کی نشاندہی کرلی گئی تھی، پرفارمنس میں تسلسل اور قیادت کی صلاحیتوں سے ثابت کیا کہ وہ کپتان کے اضافی ذمہ داریاں سنبھالنے کے لیے تیار ہیں۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ اضافی ذمہ داری اٹھانے کے لیے تیار ہوں اور اس سے اعتماد میں اضافہ بھی ہوگا۔

واضح رہے

اردو زبان کی قابل اعتماد ویب سائٹ ’’واضح رہے‘‘ سنسنی پھیلانے کے بجائے پکّی خبر دینے کے فلسفے پر قائم کی گئی ہے۔ ویب سائٹ پر قومی اور بین الاقوامی حالات حاضرہ عوامی دلچسپی کے پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش کئے جاتے ہیں۔

واضح رہے