تازہ ترین

بابر اعظم کی ٹیسٹ کے بعد ون ڈے میں بھی پوزیشن برقرار

babar azam ki test ke bad odi main bhi position barqarar
  • واضح رہے
  • دسمبر 10, 2020
  • 9:28 شام

آئی سی سی نے کھلاڑیوں کی ایک روزہ کرکٹ کی رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم بدستور تیسرے نمبر پر موجود ہیں

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی نئی درجہ بندی کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم ون ڈے میں تیسری پوزیشن پر برقرار ہیں۔ بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی بلے بازوں کی فہرست میں پہلے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ بھارت ہی کے روہت شرما کا دوسرا نمبر ہے۔

آئی سی سی رینکنگ کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم تیسرے جبکہ نیوزی لینڈ کے روس ٹیلر چوتھے نمبر پر ہیں۔

بالرز کی رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ پہلے جبکہ افغانستان کے مجیب الرحمان دوسرے اور بھارت کے جسپریت بھمرا کا تیسرا نمبر ہے۔ آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پاکستان کے فاسٹ بالر محمد عامر ایک درجہ ترقی پانے کے بعد ساتویں نمبر پر آ گئے ہیں۔

آل راؤنڈرز کی فہرست میں بنگلا دیش کے شکیب الحسن پہلے، افغانستان کے محمد نبی دوسرے نمبر پر ہیں جب کہ پاکستان کے عماد وسیم پانچویں نمبر پر ہیں۔

واضح رہے

اردو زبان کی قابل اعتماد ویب سائٹ ’’واضح رہے‘‘ سنسنی پھیلانے کے بجائے پکّی خبر دینے کے فلسفے پر قائم کی گئی ہے۔ ویب سائٹ پر قومی اور بین الاقوامی حالات حاضرہ عوامی دلچسپی کے پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش کئے جاتے ہیں۔

واضح رہے