تازہ ترین

پی ایس ایل: بابر اعظم ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی

babar azam best player of psl 5
  • واضح رہے
  • نومبر 18, 2020
  • 2:10 صبح

کراچی کنگز کے مایہ ناز بیٹسمین بابر نے ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رنز بنائے۔ جبکہ لاہور کے شاہین آفریدی کامیاب بالر قرار پائے

کراچی: قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کراچی کنگز کو تن تنہا پی ایس ایل فائنل جتوا کر ثابت کردیا کہ وہ ٹی 20 کے کامیاب ترین بیٹسمین ہیں۔ بابر اعظم نے جہاں فائنل میں 63 رنز کی اہم اور ناقابل شکست اننگز کھیلی وہیں لیگ میں سب سے زیادہ رنز بنائے۔

اعداد و شمار کے مطابق کراچی کنگز کے ٹاپ بلے باز بابر اعظم نے پی ایس ایل کی 11 اننگز میں 59.12 رنز کی اوسط سے 473 رنز بنائے۔ جن میں 5 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ شاندار کارکردگی پر بابراعظم کو بہترین بیٹسمین اور پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ دیا گیا۔

شاہین شاہ آفریدی نے پی ایس ایل کے دوران کُل 12 میچز کھیلے اور سب سے زیادہ 17 وکٹوں کے ساتھ ٹورنامنٹ کے کامیاب ترین بالر رہے۔ ان کے شکار کرنے کی اوسط 19.52 رہی۔ تاہم فائنل میں وہ ایک وکٹ بھی حاصل نہ کر سکے۔

واضح رہے

اردو زبان کی قابل اعتماد ویب سائٹ ’’واضح رہے‘‘ سنسنی پھیلانے کے بجائے پکّی خبر دینے کے فلسفے پر قائم کی گئی ہے۔ ویب سائٹ پر قومی اور بین الاقوامی حالات حاضرہ عوامی دلچسپی کے پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش کئے جاتے ہیں۔

واضح رہے