تازہ ترین

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی

shahbaz sharif aur hamza ki parole per rihai
  • واضح رہے
  • نومبر 27, 2020
  • 6:44 شام

مسلم لیگ (ن) کے صدر کو ان کی حال ہی میں وفات پا جانے والی والدہ کی تجہیز و تدفین کیلئے رہا گیا گیا ہے

لاہور: محکمہ داخلہ پنجاب نے شہبازشریف اور حمزہ شہباز کو پیرول پر رہا کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز کو پے رول پر رہا کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا، محکمہ داخلہ پنجاب نے دونوں رہنماؤں کی 5 روز کے لئے پے رول پر رہا کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے۔

شہباز شریف اور حمزہ شہباز رہائی کے بعد جاتی امرا میں واقع اپنی رہائش گاہ پہنچ گئے، جہاں ان کے ملازمین نے دونوں کو استقبال کیا۔ محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ سلم لیگ ن کی جانب سے شہبازشریف حمزہ شہباز کو 14 روز کے لئے پے رول پر رہا کرنے کی درخواست دی تھی۔

تاہم پنجاب کابینہ اور وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے 5 روز کےلئے پے رول پر رہا کرنے کی منظوری دی، پنجاب حکومت نے پاکستان پریزن رولز 1978 کے سیکشن 545 بی کے تحت پے رول پر رہائی کی اجازت دی ہے، شہبازشریف اور حمزہ شہبازشریف کو اڑھائی بجے رہا کردیا جائے گا۔

محکمہ داخلہ کے مطابق شہبازشریف اور حمزہ شہباز کو انسانی ہمدردی کے ناطے پے رول پر رہا کیا جارہا ہے، ان کی پے رول پر رہائی 27نومبر سے 1دسمبر تک ہوگی۔

واضح رہے

اردو زبان کی قابل اعتماد ویب سائٹ ’’واضح رہے‘‘ سنسنی پھیلانے کے بجائے پکّی خبر دینے کے فلسفے پر قائم کی گئی ہے۔ ویب سائٹ پر قومی اور بین الاقوامی حالات حاضرہ عوامی دلچسپی کے پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش کئے جاتے ہیں۔

واضح رہے