تازہ ترین
گجرانوالہ میں پنجاب کالج کے طلباء کی گرفتاریاں: وجوہات، واقعات اور اثراتپاکستان ایشیائی ترقیاتی بینک کے بانی ژاؤ چن فان کا نام لے لیا گیا۔اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی کو ایک سال بیت گیاگریٹر اسرائیل قیام کامنصوبہغزہ کو کھنڈر بنانے کے بعد اسرائیل کی خوفناک ڈیجیٹل دہشت گردیآئی پی پیز معاہدے عوام کا خون نچوڑ نے لگےایٹمی پاکستان 84 ہزار 907 ارب روپے کا مقروضافواج پاکستان کی ناقابل فراموش خدماتراج مستری کے بیٹے ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس میں تاریخ رقم کردیہیلتھ اینڈ سیفٹی ان کول مائنز “ ورکشاپ”ٹی ٹی پی ، را ،داعش، این ڈی ایس اور براس متحرکفلسطینیوں کی نسل کشیدرس گاہیں ، رقص گاہیں بننے لگیسی پیک دہشت گرودں کے نشانے پرحافظ نعیم الرحمن امیر جماعت اسلامی منتخبنئی حکومت کو درپیش بڑے چیلنجزکشمیراورفلسطین میں قتل عام جاریبھارتی دہشت گردی نے کشمیر کوموت کی وادی بنا دیاووٹ کا درست استعمال ہی قوم کی تقدیر بد لے گادہشت گرد متحرک

چرس کی تیاری کا چونکا دینے والا نسخہ

چرس
  • نعمان کیانی
  • اپریل 29, 2020
  • 1:01 صبح

لاکھوں روپے کے حساب سے ملنے والے چرس کے عرق کا نشہ سندھ کے مالدار طبقے خصوصاً وڈیروں اور سرداروں میں کافی مقبول ہے

کون کہتا ہے معاشرہ خود غرض ہو گیا ہے۔ دوسروں میں خوشیاں بانٹنے کا جذبہ اتنا کہ ساتھ مل کر بیٹھ کر جو تیار ہو رہا ہے وہ کوئی چاکلیٹ نہیں بلکہ جہاز بنانے کا نسخہ ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چرس کیسے تیار کی جا رہی ہے۔ افغانستان کے شہر ہلمند میں مل بیٹھ کر اس کام کو سر انجام دیا جاتا ہے۔ ہم یقین سے کہہ سکتے ہیں کہ اس سے پہلے آپ نے چرس کی ایسی تیاری کبھی پہلے نہیں دیکھی ہوگی۔

کراچی کے بیشتر علاقوں میں چرس پینے والوں کی بہت بڑی تعداد پائی جاتی ہے، جو پوش علاقوں سمیت فٹ پاتھ کنارے بیٹھے افراد پر مبنی ہے۔ شہر میں منشیات فروشوں کے خلاف اب تک کوئی موثر کارروائی کرنے میں ناکام رہی ہے اور یہ دھندا لاک ڈاؤن میں بھی پہلے کی طرح جاری ہے۔

کراچی میں 2 قسم کی چرس پائی جاتی ہے۔ ایک اعلی کوالٹی گردہ ہے۔ جبکہ اس سے ہلکی کوالٹی کی چرس کم ریٹوں پر دستیاب ہے۔ شہر میں آئس کا نشہ بھی نوجوانوں کو کھوکھلا کر رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق کراچی میں فی کلو گردہ لاکھ سے سوا لاکھ روپے کے درمیان فروخت کیا جا رہا ہے۔ جبکہ چرس 60 ہزار روپے فی کلو کے حساب سے دستیاب ہے۔ اس کے علاوہ چرس کے عرق کی قیمت سب سے بلند ہے اور یہ مقامی سرداروں میں تقسیم ہوتی ہے، کیونکہ یہ بہت کم مقدار میں نکلتی ہے۔

نعمان کیانی

کراچی کی صحافت میں ابھرنے والا ایک نوجوان ستارہ۔ کراچی یونیورسٹی سے شعبہ جُرمیات میں ڈگری حاصل کی۔ اور اخبارات سمیت ٹی وی چینلز کیلئے بھی رپورٹنگ کر چکے ہیں۔

نعمان کیانی