تازہ ترین

پی ٹی آئی حکومت کا نجکاریوں پر زور

pti hukumat ka privatisation per zor
  • واضح رہے
  • جنوری 23, 2021
  • 10:27 شام

رواں سال اسٹیل ملز سمیت 9 سرکاری اداروں اور ہزاروں سرکاری زمینوں کی نجکاری کرنے کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: نجکاری کمیشن کی دستاویز کے مطابق اسٹیل ملز کی نجکاری کا عمل رواں سال ستمبر میں مکمل ہونے کی توقع ہے، اسٹیل ملز کی نجکاری میں دو چینی اور ایک روسی کمپنیوں نے دلچسپی ظاہر کی ہے، نجکاری کے لیے بولی جون میں متوقع ہے۔

سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی کے بینکنگ کے شعبے میں سب سے پہلے ایس ایم ای بنک کی سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا گیا ہے، ایس ایم ای بینک کی نجکاری اپریل تک مکمل ہونے کی توقع ہے، فرسٹ ویمن بنک کی نجکاری بھی رواں سال ستمبر اور اکتوبر میں مکمل کردی جائے گی۔

ہاؤس بلڈنگ فنانس کی نجکاری ستمبر، اکتوبر 2021 میں مکمل کرنے اور جناح کنونشن سینٹر کی نجکاری کے لیے مارکیٹنگ کا عمل مکمل ہو چکا ہے، اس کی نجکاری رواں سال اگست تک مکمل کرنے کی تاریخ دی گئی ہے۔

نجکاری کمیشن کی دستاویز کے مطابق سروسز انٹرنیشنل ہوٹل کے لیے 6 سرمایہ کار نجکاری میں بولی کے لیے پری کوالیفائی کر چکے ہیں اور نجکاری کے لیے بولی رواں سال مارچ میں مکمل ہونے کی توقع ہے، اس کے علاوہ حویلی بہادر پاور اور بالوکی پاور پلانٹ کی نجکاری مکمل کرنے کی فروری 2022 میں متوقع ہے۔

واضح رہے

اردو زبان کی قابل اعتماد ویب سائٹ ’’واضح رہے‘‘ سنسنی پھیلانے کے بجائے پکّی خبر دینے کے فلسفے پر قائم کی گئی ہے۔ ویب سائٹ پر قومی اور بین الاقوامی حالات حاضرہ عوامی دلچسپی کے پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش کئے جاتے ہیں۔

واضح رہے