تازہ ترین

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف درخواست خارج

petrol.jpg1000-x-500
  • نعمان شفیق
  • جولائی 1, 2020
  • 11:47 شام

اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین حکومت کا اختیار ہے۔

تفصیل کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی عدالت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دی ہے۔

سماعت کے دوران جماعت اسلامی کے رہنما میاں اسلم اپنے وکیل راؤ عبدالرحیم کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ اوگرا کی سمری کے بغیر جون کے ختم ہونے سے پہلے ہی قیمتیں بڑھا دی گئیں۔ حکومت قانونی طور پر اوگرا کی سفارش کے بغیر قیمتیں نہیں بڑھا سکتی۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی پانچ دن پہلے قیمتوں میں اضافہ کے پیچھے بدنیتی شامل ہے۔ اوگرا کی ویب سائٹ پر آج بھی قیمتوں کے تعین کے حوالے سے کچھ نہیں ہے۔

نعمان شفیق

صحافی اردو نیوز ویب سائٹ "واضح رہے" SEO EXPERT

نعمان شفیق