تازہ ترین

نذیر حسین یونیورسٹی میں یوم آزادی کی تقریب اور پرچم کشائی

  • واضح رہے
  • اگست 15, 2020
  • 12:31 صبح

جامعہ کے رجسٹرار افضال احمد نے آزادی کے دن کو بھارت کے مظالم کا شکار مظلوم کشمیری عوام کے نام کرتے ہوئے ان سے اظہار یکجہتی کیا

کراچی: نذیر حسین یونیورسٹی میں جشنِ آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ پرچم کشائی کی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے رجسٹرار افضال احمد نے کہا کہ اس سال 14 آگست کو کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کے طور پر منایا جا رہا ہے کہ کشمیریوں کی قربانیاں لازوال ہیں۔

پرچم کشائی کی تقریب سے قبل تلاوت سے تقریب کا آغاز ہوا اور قومی ترانہ پڑھا گیا، اس موقع پر یونیورسٹی کے رجسٹرار، ڈپٹی رجسٹرار، ڈین فیکلٹی آف انجینئرنگ، ڈین فیکلٹی آف فارسی ، ڈیپارٹمنٹ کے چیرمینز، اسسٹنٹ پروفیسرز، ایڈمنسٹریٹر،آئی ٹی مینیجر, لیب انجینیرز اور دیگر اسٹاف نے شرکت کی۔

تقریب میں شریک تمام شرکاء نے کورونا وائرس کی وباء سے محفوظ رہنے کیلئے حکومت کی جانب سے جاری ایس او پیز پر عمل کیا۔

کورونا وائرس نے تعلیم کا نقصان کیا لیکن نذیر حسین یونیورسٹی یونیورسٹی نے اپنی آن لائن کلاسز کا آغاز کیا اور ایک سیمسٹر مکمل کرتے ہوئے آن لائن امتحان لیا اور طالب علموں کا نقصان نہیں ہونے دیا۔

واضح رہے

اردو زبان کی قابل اعتماد ویب سائٹ ’’واضح رہے‘‘ سنسنی پھیلانے کے بجائے پکّی خبر دینے کے فلسفے پر قائم کی گئی ہے۔ ویب سائٹ پر قومی اور بین الاقوامی حالات حاضرہ عوامی دلچسپی کے پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش کئے جاتے ہیں۔

واضح رہے