تازہ ترین

نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ اللہ کو پیاری ہوگئیں

nawaz sharif aur shahbaz sharif ki walida ka inteqal
  • واضح رہے
  • نومبر 22, 2020
  • 11:12 شام

بیگم شمیم اختر کی طبعیت گزشتہ چند روز سے بہت زیادہ خراب تھی۔ ان کا انتقال لندن میں ایون فیلڈ اپارٹمنٹس میں ہوا

لندن: سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر انتقال کرگئیں۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف کی والدہ کی طبیعت گزشتہ ایک ماہ سے ہی خراب تھی لیکن گزشتہ چند روز سے ان کی طبیعت بہت زیادہ خراب تھی اور ان کا انتقال لندن میں ایون فیلڈ اپارٹمنٹس میں ہوا۔

خاندانی ذرائع کے مطابق بیگم شمیم اخترکے سینے میں شدید انفیکشن ہوگیا تھا، انھیں الزائمر کی بیماری بھی لاحق تھی۔ سابق وزیراعظم کی والدہ کا انتقال لندن میں ہوا جہاں نواز شریف علاج کے لیے موجود ہیں۔

بیگم شمیم اختر کے چھوٹے بیٹے شہباز شریف اِس وقت لاہور کی جیل میں ہیں جہاں اُنہیں والدہ کے انتقال کی خبر سے آگاہ کردیا گیا، کوٹ لکھپت جیل میں حمزہ شہباز کو بھی اطلاع پہنچا دی گئی ہے۔

شریف فیملی ذرائع کے مطابق بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ لندن میں ہی ادا کی جائے گی جبکہ ان کی میت پاکستان بھجوانے میں دو سے تین دن لگ سکتے ہیں۔ ڈاکٹرز کی جانب سے سفر کی اجازت نہ ملنے پر نواز شریف میت لے کر پاکستان نہیں آئیں گے۔

واضح رہے

اردو زبان کی قابل اعتماد ویب سائٹ ’’واضح رہے‘‘ سنسنی پھیلانے کے بجائے پکّی خبر دینے کے فلسفے پر قائم کی گئی ہے۔ ویب سائٹ پر قومی اور بین الاقوامی حالات حاضرہ عوامی دلچسپی کے پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش کئے جاتے ہیں۔

واضح رہے