تازہ ترین

ماہِ رمضان کی تاریخی ٹائم لائن (تیسرا اور آخری حصہ)

maah e ramadan ki tareekhi timeline part 3
  • واضح رہے
  • اپریل 19, 2021
  • 5:15 شام

معلوماتی تحریر کا آخری حصہ قارئین کرام کی خدمت میں پیش کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے یہ واقعات ’’تاریخ کے ساتھ ساتھ‘‘ کتاب سے نقل کئے گئے ہیں

اس سے پہلے پیش کردہ دو حصوں میں حضور اقدسؐ پر نازل ہونے والی سب سے پہلی وحی، کئی صحابہ کا اسلام لانا، صدقہ فطر واجب قرار دیئے جانے سمیت حضرت علیؓ پر قاتلانہ حملے جیسے واقعات جو رمضان کے مہینے میں وقوع پذیر ہوئے، ذکر کئے گئے ہیں۔

اسی طرح بُت شکنی، فتح مکہ، کعبہ کی چھت دینے کے ایمان افروز مناظر بھی رمضان المبارک میں دیکھنے کو ملے۔ جبکہ شراب، خنزیر اور اس کی چربی کو حرام قرار دینے کا حکم بھی رمضان المبارک میں دیا گیا۔

اس بابرکت مہینے میں اور کیا کیا اہم واقعات پیش آئے وہ درج ذیل ہیں:

٭ عمر بن فرح کی گرفتاری ۔۔۔۔۔ رمضان ۲۳۳ھ

٭ یوسف بن محمد اور اس کے ہمراہیوں کو باغیوں نے قتل کر ڈالا ۔۔۔۔۔ رمضان ۲۳۷ھ

٭ لشکر بغداد نے تنخواہ نہ ملنے کے سبب بغاوت کی ۔۔۔۔۔ رمضان ۲۵۲ھ

یہ بھی پڑھیں: ماہِ رمضان کی تاریخی ٹائم لائن (دوسرا حصہ)

٭ بریدی کی فوج نے تنخواہ نہ ملنے کے سبب بغاوت کی ۔۔۔۔۔ ۲۴/ رمضان ۳۲۹ھ

٭ توزون نامی سردار نے بغداد میں غلبہ و تسلط حاصل کیا ۔۔۔۔۔ رمضان ۳۳۱ھ

٭ صاحب دیوان متنبّی ابو الطیب احمد متنبّی قتل ہوا ۔۔۔۔۔ ۲۸/ رمضان ۳۵۴ھ

٭ امیر المؤمنین القادر باللہ احمد بن اسحاق خلیفہ بنے ۔۔۔۔۔ ۱۱/ رمضان ۳۸۱ھ

٭ عزیز بدیں اللہ کی وفات ۔۔۔۔۔ ۲۸/ رمضان ۳۸۶ھ

٭ اہلِ قرطبہ نے عبدالرحمٰن بن ہشام کو مستظہر کے لقب سے تخت نشین کیا ۔۔۔۔۔ ۱۵/ رمضان ۴۱۴ھ

٭ خلیفہ بامر اللہ نے حکم دیا کہ طغراح بیگ کا نام خطبوں میں لیا جائے ۔۔۔۔۔ رمضان ۴۴۷ھ

٭ مسند العراق ابو القاسم علی بن احمد، ابن البسری کی وفات ۔۔۔۔۔ ۶/ رمضان ۴۷۴ھ

٭ یوسف بن تاشفین نے اپنے بھتیجے اور سپہ سالار سیر بن ابی بکر بن تاشفین کو مع فوج اندلس میں عیسائیوں کی سرکوبی کیلئے چھوڑ اور خود افریقہ چلے گئے ۔۔۔۔۔ رمضان ۴۸۳ھ

٭ الملک طوسی ایک قرمطی کے ہاتھوں ۷۷ برس کی عمر میں مقتول ہوا ۔۔۔۔۔ رمضان ۴۸۵ھ

٭ وزیر نظام الملک کی شہادت ۔۔۔۔۔ ۱۷/ رمضان ۴۹۵ھ

٭ عجمیوں نے راشد باللہ بن شرشد کو قتل کردیا ۔۔۔۔۔ ۱۶/ رمضان ۵۳۲ھ

٭ چنگیز خان کی وفات ۔۔۔۔۔ بعمر ۷۳ سال، رمضان ۶۲۴ھ

یہ بھی پڑھیں: ماہِ رمضان کی تاریخی ٹائم لائن (پہلا حصہ)

٭ سلطان محمد کے سوتیلے بھائی اسمعٰیل نے غرناطہ پر قبضہ کیا ۔۔۔۔۔ ۲۸/ رمضان ۷۶۰ھ

٭ فیروز تغلق کی وفات اور محمد شاہ تغلق کی حکومت ۔۔۔۔۔ بدھ، رمضان ۷۹۰ھ

٭ مؤرخ ابن خلدون کی وفات ۔۔۔۔۔ ہفتہ، رمضان ۸۰۸ھ

٭ مکہ مکرمہ میں سیلاب ۔۔۔۔۔ جمعہ، رمضان ۸۵۹ھ

٭ ایران میں صفوی حکومت کی ابتدا ۔۔۔۔۔ بدھ، رمضان ۹۰۷ھ

٭ اکبر نے کشمیر فتح کیا ۔۔۔۔۔ منگل، رمضان ۹۹۵ھ

٭ مؤرخ محمد قاسم فرشتہ کی وفات ۔۔۔۔۔ جمعہ، رمضان ۱۰۲۱ھ

٭ شیخ الحدیث مولانا زکریا کی پیدائش ۔۔۔۔۔ رمضان ۱۳۱۵ھ

٭ چودھویں صدی کی پہلی جنگ عظیم ۔۔۔۔۔ جمعہ، رمضان ۱۳۳۲ھ

٭ شیخ التفسیر مولانا احمد علی لاہوری کی وفات ۔۔۔۔۔ پیر ۱۷/ رمضان ۱۳۸۱ھ

واضح رہے

اردو زبان کی قابل اعتماد ویب سائٹ ’’واضح رہے‘‘ سنسنی پھیلانے کے بجائے پکّی خبر دینے کے فلسفے پر قائم کی گئی ہے۔ ویب سائٹ پر قومی اور بین الاقوامی حالات حاضرہ عوامی دلچسپی کے پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش کئے جاتے ہیں۔

واضح رہے